درہال //مولوی سید محمد حبیب اللہ شاہ بخاری نائب بغداد ؒکے صوفیانہ و عارفانہ کلام پر درہال راجوری میں ایک سیمینار کا اہتمام کیاگیا جس کی صدارت سابق وزیر سید مشتا ق بخاری نے کی ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر مشتاق وانی ،ڈاکٹر ڈاکٹر لیاقت نیر اور ڈاکٹر علامہ مفتی آ صف نے مکالمے پڑھے اور مرحوم کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔انہوںنے کہاکہ مرحوم کاشمار ایسے بزرگان دین میں ہوتاہے جنہوںنے دین اسلام کی خدمت کی اوران کی تعلیمات دوسروں کیلئے نمونہ عمل ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایسے لوگوں کے تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے اور موجودہ پرفتن دور میں اولیاء اکرام کے امن و بھائی چارے کے پیغام کو پھیلایاجائے ۔انہوںنے کہاکہ مرحوم کے مریدین دور دور تک پھیلے ہوئے ہیں اور درہال میں بھی بہت بڑی تعداد میں عوام ان سے عقیدت رکھتی ہے ۔سیمینار سے سید مشتاق بخاری ، ڈاکٹر ممتاز بخاری ، نذر بخاری ، سا بق اسپیکر مرزا عبدالرشید ،ملک پرویز اور رشید قمر نے بھی خطاب کیا ۔نظامت کے فرائض ملک اشرف نے انجام دیئے ۔