اودہمپور//نیشنل پینتھرز پارٹی کی جانب سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق پارٹی کے صدر بلونت سنگھ منکوٹیہ نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر مملکت برائے ٹرانسپورٹ و زمینی شاہرائیں وی کے سنگھ کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں بن ٹول پلازہ پر شرح سر نو مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔وفد نے وزیر کواس سلسلہ میںایک میمو رنڈم بھی پیش کیا ۔جے کے این پی پی کے سرپرست اعلیٰ بھیم سنگھ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ وفد نے وزیرکو ’’ڈوگرہ رواعیتی پگڈی‘‘ بطور تحفہ پیش کی ۔ اس موقعہ پر منکوٹیہ نے وی کے سنگھ کو بن ٹو ل پلازہ میں شرحوں کے لگاتار اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بن ٹول پلازہ میں شرح ملک کے کسی بھی ٹول پلازہ سے زیادہ ہیں، جس سے عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے اودہم پور سے بانہال تک قومی شاہراہ کی کشادگی میں سست رفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشادگی کے عمل میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے اودہم پور کے ناراض کسانوں کا مسلہ بھی وزیر موصوف کے ساتھ اُٹھایا ،جن کی اراضی فوج نے حاصل کی ہے اور گُذشتہ50برسوں سے انہیں اس کا معاوضہ فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔وزیر مملکت نے وفد کو بغور سُنا اور یقین دہانی کی کہ انکے مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جا ئے گا۔سامجی کارکن انیل جنڈیال، پینتھرز کسان سیل کے صدر سنجے شرما ،یکوتھ لیڈر اکشن اور موہن لعل بھی منکوٹیہ کے ہمراہ تھے۔