منڈی//گزشتہ ہفتہ پوری ریاست میں روڈ سیفٹی ہفتہ کے طور پر دھوم دھام سے منایاگیا مگر اس کا زمینی سطح پر کوئی اثر دیکھنے کو نہیں مل رہا ۔ روڈ سیفٹی ہفتہ حکام کی طرف سے کاغذوں کی سطح تک محدود ہے اور اگر دیکھاجائے تو تحصیل منڈی کی سڑکوں پر گاڑیوں کی چھتیں سواریوںسے لدی ہوئی ہیں مگر ان گاڑیوں کے ڈرائیور وں کو پوچھنے والاکوئی نہیں اور نہ ہی انہیں روڈ سیفٹی ہفتہ سے کوئی لینادیناہے ۔ تحصیل بھر میں ائورلوڈنگ کا سلسلہ پہلے سے بھی زیادہ چل پڑاہے جس سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے ۔ محمد رستم نے کہاکہ ابھی ٹریفک پولیس اور محکمہ موٹروہیکل کی طرف سے پونچھ میں روڈ سیفٹی ہفتہ جانکاری دھوم دھام سے دی گئی مگر زمینی سطح کا حال بالکل مختلف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چند پیسوں کی لالچ میں انسانی جانوںسے کھلواڑ کیاجارہاہے اور حکام بھی خاموشی سے سب کچھ دیکھ رہے ہیں ۔