جموں //آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی ایس ٹی او بی سی حکومت مخالف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسماندہ طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے منڈل کمیشن کی سفارشات کو جلداز جلد لاگو کیا جائے ۔بی آر امبیڈاکر چوک میں کئے جار ہے احتجاج کے دوران آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی ایس ٹی او بی سی کے صدر آر کے کلسوترہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اقتصادی طورپر پسماندہ طبقہ کیلئے ریزرویشن کا اعلان کیا گیا ہے لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ جلداز جلد منڈل کمیشن کی سفارشات کو لا گو کر ے ۔انہوں نے کہاکہ ایس سی طبقہ کو 1972میں ریزرویشن فراہم کی گئی جبکہ ایس ٹی کو 1991مذکورہ زمرے میں لایا گیا تھا لیکن ابھی تک او بی سی طبقہ کو اس زمرے میں نہیں لایا گیا ۔انہوں نے کہاکہ او بی سی طبقہ کی ایک بڑی آبادی ریاست میں رہائش پذیر ہے جوکہ اقتصادی اور تعلیمی اعتبار سے پسماندہ ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی انتظامیہ منڈل کمیشن کی سفارشات کے تحت اوبی سی طبقہ کیلئے 27فیصد ریزرویشن کو جلد از جلد منظوری دے تاکہ اس طبقہ کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں آسانی پیدا ہو سکے ۔اس موقعہ پر محمد شفیع ،ششی سیال ،کلدیپ ورما ،اشونی بھگت ،محمد امین ،سشیل کمار ،کمل بھگت و دیگران موجود تھے ۔