سرینگر// بارہمولہ اور بڈگام پولیس نے 4افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے نشیلی مادہ ضبط کیا۔ ایس ایچ او بونیار کی صدرات میںایک پولیس پارٹی نے شوکت احمد پٹھان ساکن پٹھان محلہ ترکانجن بونیار کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 60گرام براؤن شوگر برآمد کیا۔ تھانہ پولیس بونیار نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ادھر بڈگام پولیس نے بریل وترہیل کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک لوڈ کیرئر زیر نمبرJK01E-8341اس کی تلاشی لی جس میں محمد شفیع ڈار ساکن شولی پورہ ، محمد حلیم ساکن ملرکوٹلہ سنگاروپ پنجاب اور ندیم ساکن ملر کوٹلہ پنجاب سوار تھے۔ پولیس نے انہیں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 55 کلو گرام خشخاس پوست برآمد کی ۔بڈگام تھانہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر134/2021 متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا ۔