راجوری//منجا کوٹ راجوری میں دلدوز ٹریفک حادثے کے دوران 5بھیڑ بکریاں لقمہ اجل ،3زخمی ،چرواہاں کی حالت نازک،ٹرک ضبط ،گرفتار ،تحقیقات شرو ع۔ ذرائع کے مطابق منجا کوٹ راجوری کے علاقے میں نیالی کے مقام پر ایک تیز رفتار ٹرک زیر نمبر JK02X-1647نے راہ چلتے چرواہے اور اس کے بھیڑ بکریوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4بکریاں اور ایک بھیڑ موقعے پر ہی دم توڑ بیٹھیں اور 3بکریاں بھی زخمی ہوئیں جبکہ ٹکر کے دوران چرواہے کو بھی چوٹے آئیں جسے علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیالی منجا کوٹ مقام پر بے قابو ٹرک نے بھیڑ بکریوں اور چرواہے کو ٹکر مار د ی ۔5بھیڑ بکریاں ہلاک 3بکریاں زخمی ہوئیں جبکہ چرواہاں محمد کبیر ولد عبدالحسین ساکنہ گردان راجور کو بھی چوٹیں آئی اور اسے علاج کیلئے اسپتال میں بھرتی کیا گیا ۔ پولیس نے ٹرک ضبط کر کے ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں لا کرمعاملے کی تحقیقات شروع کر دی ۔