ابوظہبی// دوبارکی آئی پی ایل فاتح فرنچائزی کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) پرکل یہاں زائد کرکٹ اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے آئی پی ایل 2021 کے 34 ویں میچ میں سست اوورریٹ کے لئے جرمانہ لگایا گیا ہے ۔اس آئی پی ایل میں سیزن میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ کے کے آرنے آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت مقررہ اووروں میں کم اوور ڈالے ہیں، لہٰذا اس خلاف ورزی کے لئے کے لئے آر کے کپتان ایون مورگن پر 24 لاکھ روپے ، جبکہ پلیئنگ الیون کے دیگرممبران پر چھ لاکھ روپے یا ان کی انفرادی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیاگیا ہے ۔