جموں // آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی /ایس ٹی/او بی سی انجمنوںزیر نے سوم وار کے روز زیر قیادت صدر آر کے کلسوترہ اپنے مطالبات منوانے کے لئے ایک زور دار احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی مہیش پورہ چوک سے شروع ہوئی اورسیکرٹریٹ کی طرف مارچ کرنے لگی لیکن پولیس اہلکاروں نے ریلی کو آگے بڑھنے سے روکا ۔ ریلی میں کلسوترہ کے ہمراہ نائب صدور، جنرل سیکرٹرئیز، ضلع و تحصیل کے نمائندوں اور کنفیڈریشن کے مبران بھی تھے۔مظاہرین ریزرویشن کٹیگریوں سے تعلق رکھن ے والے ملازمین کے حق میں ترقیاں دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔کنفیڈریشن نے جنوری2017 میں پیش کئے گئے میمورنڈم پر کوئی بھی یقین دہانی نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔مظاہرین ترقیوں میں ریزویشن دینے ، التوا میں پڑی ایس سی کی 23,000۔اسامیوں، ایس ٹی کی 16,000 اور او بی سی/ایس ای بی سی کی ۔5,000 اسامیوں کو پُر کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔مظاہرین او بی سئیز کے لئے27فیصدی ریزرویشن کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔مظاہرین خانہ بدوشوں ،غریبوں کو گھر مہا کرنے کا بھی مطالبہ کر رہے تھے،شیڈولڈ ٹرائب کے لئے سیاسی ریرویشن ،ایس سی پر مظالم کا حل کرنے کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔کنفیڈریشن نے وزیر اعلی کے نام اپنے مطالبات کی ایک نئی فہرست ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ارون منہاس کو سونپا ۔مظاہرین سے خطاب کرنے والوں میںبی ایل بھاردواج، حاجی یوسف گورسائی، شو پنگوترہ، صابر چودھری، روشن چودھری، دین اناتھ، محمد علی، بابو سمن، یاصر خان ، فتح چند، سوشیل کمار، تنویر حُسین، صوبا رام ،انیل بھاردواج، سوم ناتھ و دیگران شامل تھے۔