سرنکوٹ// کلاسیکی موسیقی کی نامور شخصیت ڈاکٹر پریم ساگر سرنکوٹ سے پانچ کلو میٹر دوری پر واقع درآبہ پہنچے جہاں مقامی لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔واضح رہے کہ موصوف ہندوستان میں کلاسیکی موسیقی کی وجہ سے کافی مشہور شخصیت ہیں اور اپنے فن کے کافی ماہر مانے جاتے ہیں۔وہ دوردرشن چینل کے فنکار بھی ہیں اور چینل پر اپنے پروگراموں کی وجہ سے کافی مقبولیت رکھتے ہیں۔ درآبہ میں ان کے اعزاز میں بابا بندرابن دونی مندر میں ایک پروگرام کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے موصوف کی ستائش کرتے ہوئے ان کا اس درابہ آنے کیلئے شکریہ ادا کیا۔وہ درابہ میں وشواس دتا کے گھر پر قیام کررہے ہیں جو بھی ایک فنکارہیں اور ان کا شمار موصوف کے شاگردوں میں ہوتاہے۔