عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ نے پیر کو عام آدمی پارٹی (آپ) کے قانون سازمعراج ملک کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کو منسوخ کر دیا۔ پارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ملک، جو پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر ہیں، کو گزشتہ سال 8 ستمبر کو پی ایس اے کے تحت مبینہ طور پر امن عامہ میں خلل ڈالنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا اور بعد میں انہیں کٹھوعہ جیل میں رکھا گیا تھا۔24 ستمبر کو، اس نے ہائی کورٹ میں ایک ہیبیس کارپس درخواست دائر کی، جس میں ان کی نظر بندی کو چیلنج کیا گیا اور 5 کروڑ روپے بطور معاوضہ طلب کیا۔ہائی کورٹ نے 23 فروری کو کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ “عدالت نے ملک کے کیس میں اپنا فیصلہ سنایا، ان کا پی ایس اے منسوخ کر دیا گیا۔ادھر وزیر اعلیٰ نے اپنے ردعمل میں کہا “معراج ملک کے PSA کے ذمہ داروں کو سبق سیکھنا چاہیے” ۔ عمر نے ایکس کو لے کر کہا، “انہیں کبھی بھی پی ایس اے کے تحت حراست میں نہیں لیا جانا چاہیے تھا، ان کی حراست اس قانون کا سراسر غلط استعمال تھا اور مکمل طور پر غیر منصفانہ تھا۔”عمر نے مزید کہا کہ، “مجھے امید ہے کہ اس نظر بندی کے ذمہ دار لوگ معزز ہائی کورٹ کے فیصلے سے ایک قیمتی سبق سیکھیں گے اور اس پر غور کریں گے کہ جموں و کشمیر میں ان قوانین کا جس طرح غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔”