حجاز// سعودی عرب اور کچھ دیگر خلیجی ملکوں میں بھی عید الفطر کی تقریبات نہایت ہی عقیدت و احترام کیسا تھ جمعہ کو منائی گئی۔ اس سلسلے میں عید گاہوںمیں روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے اور ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے باجماعت عید کی نماز ادا کی۔ سی این آئی کے مطابق سعودی عرب اورخلیجی ملکوں میں جمعہ کو عید الفطر کی تقریب سعید منائی گئی۔ اس سلسلے میں جمعرات کی شام ہی سعودی عرب اور دیگر ممالک میں چاند نظر آنے کے بعد یہ اعلان کیا گیا تھا کہ سوموار کو عید الفطر کی تقریب منائی جائے گی۔ عیدکے پرمسرت موقع پرسعودی فرمانروانے دنیابھرکے اسلامی ملکوں کے رہنمائوں کو عیدکی مبارکباددی ہے۔عید کے بڑے اجتماعات مسجدالحرام مکۃ المکرمہ اور مسجدنبوی مدینہ منورہ میں ہوئے۔اس موقع پرمسلم امہ کی ترقی اورخوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔اس ضمن میں مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نماز عید ادا کر دی گئی۔سعودی عرب میں عید کی نماز کے سب سے بڑے اجتماع حرم شریف اور مسجد نبوی میں ہوئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے نماز عید میں شرکت کی۔کینیڈا ، افغانستان، ترکیہ ، مصر، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں بھی عید منائی جارہی ہے۔ برطانیہ میں اس سال بھی کچھ لوگ آج جبکہ کچھ کل عید منائیں گے۔