سرنکوٹ//ایگزیکٹو مجسٹریٹ درجہ اول لسانہ محمد رشید چوہان نے ایک مسافر بس سے شراب کی سترہ بوتلیں برآمد کی ہیں۔نائب تحصیلدار لسانہ نے اپنے ماتحت عملے کے ہمراہ لسانہ کے مقام پر ایک بس کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران اس کے اندر سے شراب کی سترہ بوتلیں برآمد ہوئیں جسے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔نائب تحصیلدار نے مسافر بس بھی پولیس کے حوالے کی اور یہ معاملہ سرنکوٹ تھانہ میں پہنچادیا۔