ریزروڈ کیٹاگریز ایمپلائزالائنس کی میٹنگ منعقد
وزیراعلیٰ سے ملازمین کی ترقیوں میںریزرویشن بحال کرنے کامطالبہ
جموں//جموں کشمیرریزروڈ کیٹاگریز ایمپلائزالائنس نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے ایس سی /ایس ٹی ملازمین کی ریزرویشن اِن پرموشن کے معاملے کے تئیں غیرسنجیدگی پرتشویش کااظہارکیاہے۔ یہاں گوروروی داس گورودوارہ ہال باہوفورٹ میں جموں کشمیرریزروڈ کیٹاگریزایمپلائزالائنس کااجلاس منعقدہواجس میں ایس سی /ایس ٹی /اوبی سی طبقہ کے ملازمین،خواتین، نوجوانوں نے اورطلباء نے شرکت کی۔اس دوران مقررین نے وزیراعلیٰ سے پرزورمانگ کی کہ ریزروڈکیٹاگریزملازمین کے دیرینہ مسئلہ کہ ریزرویشن اِن پرموشن کوحل کیاجائے ۔اس دوران مقررین نے کہاکہ ریزروڈکیٹاگریزکے ملازمین نے بارہامیمورنڈم پیش کرکے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے ریزروڈکیٹاگریزکے گذارشات کیں کہ ریزروڈکیٹاگریزملازمین کی جائزمانگ کوپوراکیاجائے لیکن اس پروزیراعلیٰ کوئی توجہ نہیں دے رہی ہیں جوکہ باعث افسوس بات ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے 15جنوری 2018کوبھوشن ڈوگرہ نائب چیئرمین ،سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ فارڈیولپمنٹ آف شیڈیولڈ کاسٹس کی قیادت میں ملاقی ہوئے وفدکویقین دہانی کرائی تھی جوکہ تاحال وعدہ ایفانہیں ہوئی ہے۔ڈاکٹرسنجے بھسین صدرجے کے آرسی ای اے نے کہاکہ وزیراعلیٰ کومختلف وفودنے ریزروڈکیٹاگریزکے جائزمطالبات کے بارے میں تفصیلی طوربتایاتھالیکن افسوس کی بات ہے کہ وزیراعلیٰ غیرسنجیدگی کامظاہرہ کررہی ہیں۔ڈاکٹرزبیراحمد جنرل سیکریٹری جے کے آرسی ای اے نے کہاکہ حکومت ریزروڈکیٹاگریزملازمین کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کوسنجیدگی کامظاہرہ کرکے ریزروڈکیٹاگریزملازمین کی ترقیوں میں تخصاص کوبحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔بودھراج بھگت سینئرنائب صدرآل انڈیا بھگت مہاسبھا، پروفیسرجی ایل تھاپا ،صدرایس سی /ایس ٹی ریٹائرڈایمپلائزفورم، شام لال باسن ، موہندربھگت ،ایم آربنگوترہ، روشن دین چودھری ، آرسی بھسین ،پروفیسرکالی داس، شفیق اورمنوج کمارودیگران نے بھی خیالات کااظہارکیا۔برج رینا آرگنائزنگ سیکریٹری نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ جوگندرپال خزانچی جے کے آرسی ای اے نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔
مسافرشیڈوبیت الخلاء کمپلیکس عوام کے نام وقف
جموں//لوگوں کی دیرینہ اور جائزمطالبات پورے کرن کے مقصد سے سابق وزیراور ایم ایل اے وجے پور چندرپرکاش گنگا نے ضلع سانبہ کے سوانکھاموڑ پر تعمیرکیاگیا مسافرشیڈاوربیت الخلاء کمپلیکس عوام کے نام وقف کیا ۔جموں پٹھانکوٹ قومی شاہراہ پر تیارکئے گئے ایک شیڈاور ٹوائلٹ کمپلیکس پر چھ لاکھ روپے خرچ آئے ہیں۔ مسافرشیڈکے افتتاح کے بعدچندرپرکاش گنگانے لوگوں کی مشکلات سے متعلق جانکاری حاصل کی۔ اس موقعہ پرجومسائل ایم ایل اے موصوف کے سامنے رکھے گئے ان میں گرمیوں کے موسم کے دوران پینے کے پانی کی مناسب سپلائی ۔باقاعدہ بجلی سپلائی اور بروقت راشن سپلائی وغیرہ شامل ہیں۔ چندرپرکاش گنگا نے لوگوں کو یقین دلایاہے کہ ان کی مشکلات کم کی جائیں گی۔ساتھ ہی مقررہ وقت کے اندراندران کے مطالبات پورے کرلئے جائیں گے۔اس موقعہ پر ایم ایل اے نے لوگوں سے کہاکہ وہ وزیراعظم ہندنریندرمودی کی سربراہی میں چلائی جارہی مرکزی اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں۔
گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کاپیغام تہنیت
جموں//گوجربکروال اصلاحی کمیٹی نے حال ہی میں ججوں کی تقرری کے سلسلے میں امتحان کے جاری ہوئے نتائج میں کامیاب ہوئی عصمی ٰ دخترمحمداسلم ساکن سینک کالونی کے گھرجاکراہل خانہ کومبارکبادپیش کی۔یہاں جاری پریس بیان میں گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اخترحسین نے کہاکہ ججوں کی بھرتی کی فہرست حال ہی میں منظرعام پرآئی ہے جس میں محمداسلم ساکن سینک کالونی کی دخترعصمیٰ بھی کامیاب ہوئی ہے جس سے گوجربکروال طبقہ میں خوشی کی لہرہے۔انہوں نے کہاکہ گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کی ٹیم بشمول ماسٹرمحمداسلم خان، امیرالدین کسانہ، فرمان علی،فتح حسین ودیگران نے عصمیٰ کے گھرجاکراس کے والدین اوراسے مبارکبادپیش کی اوران کے شاندارمستقبل کی تمناکااظہارکیا۔
تندرست طرز زندگی کیلئے یوگالازمی :کویندرگپتا
جموں//نائب وزیراعلیٰ کویندرگپتا نے اروگیہ بھارتیہ نامی ایک تنظیم کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی جوکہ ترکوٹہ نگرمیں منعقدکی گئی تھی ۔اس دوران لوگوں کو تندرست طرز زندگی اپنانے سے متعلق ترغیب دی گئی۔اس موقعہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کویندرگپتا نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی کوشش سے یوگادنیابھرمیں پھیل رہاہے۔نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ یوگا نے مہارا رشیوں کے ذریعے پرورش پائی ہے اور یہ ہمارے لیے باعث فخربات ہے کہ پوری دنیا نے یوگا کو اپنایاہے اور پوری دُنیامیں یوگابین الاقوامی تقریبات منائی جاتی ہیں۔انہاں نے کہاکہ یوگانہ صرف انسانی جسم اور دماغ کو تندرست بناتاہے بلکہ اس سے روح میں مثبت طاقت بھی پیداہوتی ہے اور اس طرح ہمیں اپنا مقصد حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے ۔نائب وزیراعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یوگاکو اپنی زندگی میں شامل کریں اور تندرست زندگی جینے کاراستہ استوارکریں۔
بھور کیمپ گارڈن پر جاری ترقیاتی کام میں تیزی لائی جائے: جاوید مصطفی
جموں //پھولبانی، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف اور باز آباد کاری و تعمیر نو کے وزیر جاوید مصطفی میر نے بھور کیمپ گارڈن میں جاری اپ گریڈیشن عمل اور پارک میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔مقامی اقتصادیات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے وزیر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مقامی نوجوانوں کو پھولبانی کو اپنے روز گار کا ذریعہ بنانے کی طرف راغب کریں۔ اس موقعہ پر وزیر کو مطلع کیا گیا کہ یہ باغ تمام موسموں میں لوگوں کی تفریح کے لئے کھلا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ پارک پر پہلے مرحلے کا کام جاری ہے جو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔وزیر کو جانکاری دی گئی کہ پہلے مرحلے کے لئے999 لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے جس میں سے مارچ2018 تک محکمہ نے370.37 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں۔انہیں بتایا گیا کہ دوسرے مرحلے کا پروجیکٹ 193.93 کنال اراضی پر محیط ہوگا۔وزیر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اس پارک میں مختلف اقسام کے پھول لگائیں تا کہ سیاحو ں اور عام لوگوں کے لئے یہ پارک دیدہ ذیب بن سکے۔دورے کے دوران ڈائریکٹر فلوری کلچر جموں ببیلا رکوال، جے ڈی فلوری کلچر اور دیگر افسران بھی وزیر موصوف کے ہمراہ تھے۔
حکومت لداخ کی ترقی کی وعدہ بند:وزیرجنگلات
جموں//وزیرجنگلات راجیوجسروٹیہ نے کہاہے کہ زوجیلاٹنل کی تعمیرکیلئے سنگ بنیاد رکھناحکومت کالداخ کی ترقی سے متعلق وعدہ کی ایک علامت ہے۔وزیرموصوف گذشتہ روزچہنی پارک کرگل میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔یہ پروگرام وزیر اعظم کی طرف سے زوجیلاٹنل کاسنگ بنیادپتھرسے متعلق منعقدکیاگیاتھا۔چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیوکونسل کرگل کاچواحمدعلی خان ،وزیرمملکت برائے خزانہ اجے نندہ اور ایم ایل سی وکرم رندھاوا بھی اس موقعہ پرموجودتھے۔ ٹنل کاسنگ بنیادبارے جسروٹیہ نے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کرگل کے لوکاں کی ترقیاتی خواہشات سے واقف ہے اور کرگل ہوائی اڈے کی توسیع اور دوسرے اہم پروجیکٹ مرحلہ وار طریقہ سے عملائے جائیں گے۔ سی ای او کاچو علی خان نے وزیراعظم نریندرمودی کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے ٹنل کاسنگ بنیاد رکھنے کیلئے مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ شاہراہ نتن گڈگری ،وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی ،چیئرمین قانون سازکونسل حاجی عنایت علی اور ریاستی سرکار کابھی شکریواداکیا۔
نائب وزیر اعلیٰ کا متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب
ریاست کو فراخدلانہ فنڈز عطا کرنے پر وزیر اعظم کی ستائش
جموں //نائب وزیر اعلیٰ کوئیندر گپتا نے وزیر اعظم کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر متعدد میگا پروجیکٹوں کے لئے فراخدالانہ فنڈز مہیا کرنے پر انکی کافی ستائش کی ۔اپنے حلقہ گاندھی نگر میں متعدد عوامی میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نے ریاست بھر میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹ بشمول دونوں راجدھانیوں کے لئے رنگ روڈز، پکل ڈول میں میگا ہائیڈرو پائور پروجیکٹ،سرینگر۔ لیہہ روڈ پر زوجیلا ٹنل لانچ کئے، جس سے یہ عیان ہے کہوزیر اعظم ریاست کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے فراخدالنہ فنڈذ مہیا کرنے کی وجہ سے یہ پروجیکٹ مقررہ مدت میں پورے کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دو اہم سیاحتی پروجیکٹ ۔کٹرہ اور ادھ کنواری کے درمیان ٹراکوٹ مارگ اور شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی جانب سے تیار کی گئی میٹیریل روڈ وے سے یاتریوں کا کافی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرکا رلوگوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے اور سرکار عوام کے مسائل کو مرحلہ وار طریقہ سے حل کرے گی۔انہوں نے ریاستی و مرکزی سرکارکی جانب سے لانچ کی گئی مختلف سکیموں کو لاگو کرنے میں لوگوں کا تعاون طلب کیا ،تاکہ انکے فوائد ضرورت مندوں تک پہنچ جائیں ۔اس سے قبل لوگوں نے اپنے اپنے علاقوںکے متعدد مسائل اُجا گر کئے اور ان کا فوری ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔