جھجرکوٹلی میں جنگجوﺅں کی فائرنگ واقعہ کی مذمت
مہذب سماج کےلئے دہشت گردی بڑاچیلنج:رانا
جموں//نیشنل کانفرنس صوبائی صدراورایم ایل اے نگروٹہ دویندرسنگھ رانانے جھجرکوٹلی پولیس چوکی کے نزدیک پیراملٹری فورسزپرملی ٹینٹوں کی فائرنگ کے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نگروٹہ اسمبلی حلقہ کے امن پسند لوگ دہشت گردانہ کاروائیوں کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔دویندرسنگھ رانانے کہاکہ مہذب دنیاکےلئے دہشت گردی ایک بڑاچیلنج ہے اوراس کے خلاف متحدہوکرلڑناوقت کی ضرورت ہے۔ ان خیالا ت کااظہاردویندرسنگھ رانانے تلاشی مہم کی کوریج کررہے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ سماج میں دہشت گردی اورتشددکی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ایم ایل اے رانانے موقعہ پر جاکر مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اورفائرنگ سے ہوئے نقصان کاجائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ میرادورہ کرنے کامقصدمقامی لوگوں کے حوصلوں کوبلندکرناہے ۔انہوں نے لوگوں کے حب الوطنی کے جذبے کوسراہااورفائرنگ کے واقعے کوبدقسمتی سے تعبیرکیا۔انہوں نے کہاکہ نگروٹہ حلقہ کے لوگ دہشت گردانہ کاروائیوں کوناکام بنانے کےلئے متحدہیں۔
راج باغ کٹھوعہ عصمت دری معاملہ
پولیس کا تیسرے ملزم کو گرفتارکرنے کادعویٰ
جموں//جموں وکشمیرپولیس نے کٹھوعہ ضلع کے راج باغ علاقہ میں عصمت دری معاملے کے تیسرے ملزم کی گرفتاری کادعویٰ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ 9اگست کوتین افرادنے 3 بچوں کی ماں پرتشددکے علاوہ اس کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کی تھی ۔راج باغ پولیس کٹھوعہ نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 194/2018 ،زیردفعات 376اور323 آرپی سی معاملہ درج کیاتھا۔پولیس نے دوملزمان کو48 گھنٹوں کے اندرگرفتارکیاتھا جبکہ تیسراملزم فرارتھا۔ایک سینئرپولیس اہلکارنے بتایاکہ پولیس نے تیسرے ملزم کوپکڑنے کےلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی تھیںاوران ٹیموں کی سخت مشقت کے بعدتیسرے ملزم کوکٹھوعہ سے گرفتارکرلیاگیاہے۔
ادہم پورمیں ٹیچروں کی سلسلہ واربھوک ہڑتال کاتیسرادن
جموں// رہبرتعلیم ٹیچرس فورم نے جموں صوبہ میں ضلع ہیڈکوارٹروں پررہبر تعلیم کے تحت کام کررہے ہزاروں اساتذہ نے سرکار کے نظر انداز رویہ کے خلاف ادھم پورمیںسلسلہ وار بھوک ہڑتال تیسرے روزبھی جاری رہی۔۔جموں وکشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے پریس کے نام جاری بیان میںکہاہے کہ یہ دکھ کا مقام ہے کہ41ہزار سے زائد اساتذہ جوکہ رہبرتعلیم سکیم کے تحت تقرر کئے گئے ہیں کو ساتویں پے کمیشن سے محروم رکھاگیاہے۔فورم کے سرکردہ وائس چیئرمین بھوپندر سنگھ نے ریاست کے گورنر سے مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے مطالبات کو دوہراتے ہوئے کہاہے کہ وہ مستقبل کی تعمیر کرنے والے طبقہ کے ساتھ انصاف و مساوی حقوق کا احترام کرتے ہوئے فوری طورپر طبقہ کے حق میں ساتویں پے کمیشن کے مطابق تنخواہیں واگذاکر کرنے کی ہدایت جاری کریں۔ انہوںنے کہا کہ اگر برسراقتدار انتظامیہ اساتذہ کی طرف اپناتوجہ مرکوز کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو اس سلسلہ میں تادم مساوی حقوق کی فراہمی کولیکر اساتدہ بھوک ہڑتال جاری وساری رکھیں گے۔ اس موقع پر صوبائی چیف کوارڈنیٹر پریتم دیمان۔ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ اودھمپور کلدیپ کٹوچ‘ ڈسٹرکٹ سرکردہ نائب صدروریندرشرما کے علاوہ کلدیپ سنگھ‘منموہن سنگھ‘سدیش کمار‘ویریندر پرتاپ‘ارجن سنگھ کے علاوہ ‘عفراد جمیل اوروکاش شرما بھوک ہڑتال میں شامل ہوئے۔
’ سوچھ ہی سیوا ‘مہم
ڈپٹی کمشنرادہم پورنے موثرعمل آوری یقینی بنانے پرزور
اودھمپور //ملکی سطح پر شروع ہورہی” سوچھ ہی سیوا“ مہم کو موثر کن طریقہ سے لاگو کرنے زوردیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور رویندر کمار نے بلائی گئی خصوصی میٹنگ میںکہاہے کہ 15ستمبر سے ملک بھر میں ماحول کو صاف وشفاف رکھنے کے عزم کو پختہ ارادہ کرنے کےلئے تعاون درکارہے۔ مختلف محکمہ جات سے شامل ہوئے افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے اس بات پرزوردیاہے اورانکشاف کیاہے کہ ضلع بھرمیں اس مہم کو کامیا ب بنانے کےلئے عوام تک بیداری لانے کی ضرورت ہے اوراس ضمن میںہردو ہفتے کے بعد ضلع بھر کے تمام بلاک سطحوں پربیداری پروگراموں کااہتمام کیاجانا ہے اورسوچھ ا بھارت بھیا ن کے تحت لوگوںکے ذہنوں کو بدلا جاسکتاہے اورصاف وشفاف ماحول پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے
جگٹی ٹا ن شپ نگروٹہ میں مہاجرین کے تئیں رویے کی مذمت
بدعنوانی کی آڑ میں مائیگرنٹوں کوتنگ وطلب کرناافسوسناک :دلیپ پنڈتا
جموں// جگٹی ٹا¶ن شپ میں مقیم بے سہارا کشمیری پنڈت پریواروں کے ساتھ ہورہے استحصال کے رویے کو فوری طورپر بند کئے جانے کی وکالت کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے معروف لیڈر دلیپ پنڈتا نے کہاہے کہ بدعنوانی اوربدنظمی کے آڑ میں سینکڑوں کشمیری پنڈت پریواروں کو بے مطلب تنگ وطلب کیاجارہاہے۔یہاں پرجاری پریس بیان میں پنڈتا نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ہی ملک میں دربدر کی ٹھوکریں کھاکر طبقہ سے وابستہ غریب اورلاچار سے پریواروں کے خلاف منظم سازش کے تحت روز نت نئے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں جو کہ باعث تشویش ہے۔ انہوںنے مزید کہاہے کہ کوارٹروں کی الاٹمنٹ کی انکوائری کے نام پر بدعنوان افسران کافی سرگرم ہو چکے ہیں اوربدقسمتی کا عالم یہ ہے جو سیاسی پس منظر کے باعث غیر مہاجر غیر کشمیری پریوار وں کے حق میں بہت سارے کوارٹر الاٹ ہوچکے ہیں جبکہ کشمیری پنڈت پریواروںکو قبل سے ہی نظرانداز کیاگیاہے۔ انہوںنے مزید کہا ہے کہ غریب اورلاچارپریواروں سے وابستہ بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوان یوم اجرت پرریاست جموں وکشمیر یاریاست سے باہرکام کررہے جبکہ الاٹمنٹوں کے نام پر بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو یوم اجرتوں کےلئے بھی روکا جارہاہے۔ پنڈتا نے انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ بدعنوان افسران کے خلاف کارر وائی کرنے کی ضر ورت ہے اور خواہ مخواہ غریب پریوار وں کے ساتھ ہورہے استحصال کو فوری طورپر بند کرنے کاپرزورمطالبہ کیاہے۔
پینتھرس پارٹی کا قومی اتحاد کے عزم کااعادہ
جموں//جموں و کشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اور بانی پروفےسر بھےم سنگھ نے تمام کارکنوں اور لےڈروں سے اپےل کی کہ وہ عام آدمی کو انصاف اور شہری حقوق کی فراہمی کے لئے گزشتہ چار دہائےوں کی کامیابیوں اور پروگرام کے ساتھ ریاست کے کونے کونے میںجائےں۔ پروفےسر بھےم سنگھ نے دہرایا کہ پنتھرس پارٹی ہندستان میں واحد تحرےک ہے، جو سماج کے تمام طبقات کو ایک یونٹ کے طور پر متحد کر سکتی ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دےا کہ ہر قےمت پر ملک کے اتحاد اور ےکجہتی کے لئے کام کرےں ۔ پنتھرس پارٹی کے چیئرمین مسٹرہرشدےو سنگھ نے آج یہاں منعقد ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے لےڈروںاور کارکنوں سے پنچایتی، مقامی بلدیاتی اور میونسپل انتخابات کے لئے تیار رہنے کے لئے کہا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس مرتبہ جموں کا میئر پنتھرس پارٹی سے ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کے عوام نے بی جے پی پی ڈی پی حکومت کی سازشوں کو سمجھ لیا ہے۔پنتھرس پارٹی کے صدر بلونت سنگھ منکوٹےا نے پارٹی کارکنوں کو سخت محنت کے لئے مبارکباد دےتے ہوئے کہا کہ وہ حکمران سیاسی جماعتوں کی ناکامی کی وجہ سے لوگوں کو بڑے پےمانہ پر ہوئے پےدا ہوئے بنےادی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ مسٹر پی کے گنجو (ریاستی سےنئر نائب صدر)، یشپال کنڈل ( ینگ پینتھرس رےاستی صدر)، سکھدیو سنگھ، محترمہ انیتا ٹھاکر، منجو سنگھ (جنرل سکریٹری) نے جموں کے لوگوں سے علاقے کی بہتری کے لئے پنتھرس پارٹی میں شامل ہونے کی اپیل کی، جن کے ساتھ یہاں کی ترقی اور سیاسی طاقت کے اشتراک میں مسلسل امتیازی سلوک کےا جارہا ہے۔دیگر اہم لےڈروں میں راجندر سنگھ منجو، جگدےو سنگھ میاں، دھنی رام اتری ، شنکر سنگھ چب، گگن پرتاپ سنگھ، اشفاق رانا، مشتاق احمد چودھری، سنجےت شرما، شیو رام شرما، رابن شرما، راجیشور سنگھ سامبےال، راجیش پڈگوترا، سےوا سنگھ بالی، پرم جیت سنگھ مارشل، ایڈوکیٹ قےصر پروین، کےول کرشن شرما، نریش چب، پرشوتم پرےہار، رویندر جموال، ملک رتن پنڈےتا، نیرج گپتا، غلام مصطفی وانی وغیرہ شامل تھے۔
آرایس ایس ،بی جے پی وذیلی تنظیموں کااعلیٰ سطحی اجلاس منعقد
انتخابات کے بائیکاٹ کےلئے این سی اورپی ڈی پی کی تنقید
اروندشرما
جموں//بی جے پی اورراشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے سینئرلیڈران نے نیشنل کانفرنس اورپیپلزڈیموکریٹک پارٹی کوبلدیاتی انتخابات کابائیکاٹ کرنے کےلئے تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ زمینی سطح پرجمہوریت کی مضبوطی کےلئے بلدیاتی انتخابات کاوقت پرمنعقدکرناضروری ہے تاکہ یہ ادارے مضبوط ہوسکیں۔آرایس ایس اوراس کی ذیلی تنظیموں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقدہوئی جس میں بی جے پی کے ریاستی قائدین کے ساتھ ساتھ نیشنل سیکریٹری بی جے پی رام مادھوبھی شامل ہوئے آرایس ایس ہیڈکوارٹر (کیشوبھون )امپھلاجموں میں منعقدہوئی۔آرایس ایس سہہ سرکاریہ (نیشنل جوائنٹ جنرل سیکریٹری )منموہن ویدھیا، کرشن پال (نیشنل جوائنٹ جنرل سیکریٹری )، پرشوتم دیدچی (جنرل سیکریٹری)، روپیش کمار(پرچارک)، برگیڈیئر سچیت سنگھ (پرانت سنچالک)، سینئربی جے پی لیڈران بشمول رویندررینہ ریاستی صدر، ڈاکٹرنرمل سنگھ سپیکر، کویندرگپتاسابق نائب وزیراعلیٰ، ریاستی جنرل سیکریٹری اشوک کول،ڈاکٹر نرندرسنگھ،یدھ ویرسیٹھی،سابق وزیر سنیل شرمااورآرایس اوراس کی ذیلی تنظیموں کے سینئرلیڈران میٹنگ میں شریک تھے۔اس دوران میٹنگ میں این سی اورپی ڈی پی کی طرف سے دفعہ 35اے کے سلسلے میں حکومت پردباﺅبنانے کےلئے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کی مذمت کی۔میٹنگ کے دوران مقررین نے کہاکہ آرایس ایس اوربی جے پی دونوں بلدیاتی وپنچایت انتخابات وقت کرانے کے حق میں ہیں تاکہ جمہوری ادارے مضبوط ہوں۔اس بارے میں جب پرانت کارے واہ پرشوتم دیدچی ،آرایس ایس جنرل سیکریٹری نے کہاکہ میٹنگ میں تنظیمی معاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ میٹنگ میں آرایس ایس کے لائحہ عمل پرغوروخوض کرتے ہوئے ذیلی تنظیموں بشمول اے بی وی پی، وی ایچ پی،بجرنگ دل اوربی جے پی لیڈران نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ساتھ پارلیمانی انتخابات 2019 کےلئے حکمت عملی پربھی غورکیا۔اس دوران تنظیم کومضبوط کرنے پرزوردیاگیا۔
جموں میونسپل کارپوریشن کا
اگلا میئرپینتھرز پارٹی سے ہوگا:ہرشدیو سنگھ
یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مجوزہ بلدیاتی چناو¿ میں پینتھرز پارٹی حمایت یافتہ امیدوار وں کوجموں میں بھاری کامیابی حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ جموں کا اگلا میئر پینتھرز پارٹی کا ہوگا۔ یہاں جموں میں منعقدہ پارٹی ورکنگ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہرشدیوسنگھ نے لےڈروںاور کارکنوں سے پنچایتی، مقامی بلدیاتی اور میونسپل انتخابات کے لئے تیار رہنے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کے عوام نے بی جے پی پی ڈی پی حکومت کی سازشوں کو سمجھ لیا ہے۔اب یہاں کی عوام کے پاس پینتھرز پارٹی واحد متبادل ہے جو کہ ان کی آواز کو بلند کر سکتی ہے اور ان کے حقوق کے لئے لڑسکتی ہے۔پارٹی سرپرست اعلی پروفےسر بھےم سنگھ نے تمام کارکنوں اور لےڈروں سے اپےل کی کہ وہ عام آدمی کو انصاف اور شہری حقوق کی فراہمی کے لئے گزشتہ چار دہائےوں کی کامیابیوں اور پروگرام کے ساتھ ریاست کے کونے کونے میںجائےں۔ بھےم سنگھ نے کہاکہ پینتھرز پارٹی پارٹی ہندستان میں واحد تحرےک ہے، جو سماج کے تمام طبقات کو ایک یونٹ کے طور پر متحد کر سکتی ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دےا کہ ہر قےمت پر ملک کے اتحاد اور ےکجہتی کے لئے کام کرےں ۔پنتھرس پارٹی کے صدر بلونت سنگھ منکوٹےا نے پارٹی کارکنوں کو سخت محنت کے لئے مبارکباد دےتے ہوئے کہا کہ وہ حکمران سیاسی جماعتوں کی ناکامی کی وجہ سے لوگوں کو بڑے پےمانہ پر ہوئے پےدا ہوئے بنےادی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ پی کے گنجو (ریاستی سےنئر نائب صدر)، یشپال کنڈل ( ینگ پینتھرس رےاستی صدر)، سکھدیو سنگھ، انیتا ٹھاکر، منجو سنگھ (جنرل سکریٹری) نے جموں کے لوگوں سے علاقے کی بہتری کے لئے پنتھرس پارٹی میں شامل ہونے کی اپیل کی، جن کے ساتھ یہاں کی ترقی اور سیاسی طاقت کے اشتراک میں مسلسل امتیازی سلوک کےا جارہا ہے۔اس موقع پر کئی دیگر سنیئرلیڈران بھی موجود تھے۔یو این آئی
جموں میں پی آر سی میلہ منعقد
نیوز ڈیسک
جموں/ ساوتھ جموں کی سب ڈویژنل انتظامیہ نے ایک تین روزہ پی آر سی کیمپ / میلہ منعقد کیا ۔پی آر سی کیمپ کے دوران 180 پی آر سی فائلوں کا نپٹارا کیا گیا۔اور درخواست دہندگان میں 677 پی آر سی تقسیم کئے گئے ۔ایس ڈی ایم ساوتھ جموں کے ہمراہ تحصیل دار بشناہ و دیگر افسران بھی تھے۔پی آر سی مےلے کے دوران ایک عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپ کا بھی انعقا د بھی کیا گیا۔