جانی پور میں سلبھ شوچالیہ کی عدم دستیابی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
جموں // جانی پور کے وارڈ نمبر 37 اور38 کے لوگوں اور دوکانداروںنے علاقہ میں سلبھ شوچالیہ کی عدم دستیابی کے خلاف ضلع کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری انیل کوہلی کی قیادت میں جموں میونسپل کارپوریشن اور جموں مئیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ایک بیان کے مطابق مظاہرین کا الزام ہے کہ دو سال قبل جے ایم سی نے جانی پور میں سلبھ شوچالیہ کاکام شروع کیا۔انہوں نے کہ کہ ملحقہ عمارتوں کے مالکوں اور زمین مافیہ نے ( جنھوں نے پروجیکٹ سائٹ کے نزدیک سرکاری زمین پردائں جانب زمین پر قبضہ کیا)کام پر حکم امتناعی لاگو کرایا ہے۔علاوہ ازیں ملحقہ عمارتوں کے مالکوں اور زمین مافیہ نے بغیر اجازت عمارتوں کی تعمیر شروع کی ہے۔ لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ جے ایم سی حکم امتناعی کو ہٹانے میں کوئی کام نہیں کر رہے ہیں۔مظاہرین نے اسے جے ایم سی اور متعلقہ قابضون کے درمیان سانٹھ گانٹھ بتایا ہے۔مظاہرین نے گورنر سے اپیل کی کہ وہ معاملہ میں مداخلت کرکے اس کی تعمیر ایک ہفتہ کے اندر کرنے کی اپیل کی ہے۔مظاہرین میں سنجیو وید، سندیپ گپتا، سنیل کھجوریہ، امت جنڈیال، رجت ساہنی، بنٹی کمار،راکی کمار، وکی گپتا، منوج گپتا، عنایت علی و دیگران شامل تھے۔
شرنارتھی انٹلیکچول فورم کا وفددہلی گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سے ملاقی
جموں//آل جموں وکشمیر پی او ایچ کے 1947ء شرنارتھی انٹلیکچول فورم کے ایک بڑے وفدنے فورم کے صدر سردار امریک سنگھ ایڈوکیٹ کی صدارت میں نئی دہلی میں دہلی گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار منجندر سنگھ سرجی کے ملاقات کی اور جموں وکشمیر کے 1947ء کے سرنارتھیوں کے مسائل جن میں سرناتھیوں کے دیئے جانے والے ایکس اشیا گرانٹ کی بقاقہ رقم ایک ہی قسط میں جاری کروانے ، مقبوضہ کشمیر کے مخصوص بڑی انمل پیٹوں کو داغدا ایر کے 1047 کے شرنارتھیوں کے 8 انجلی پیش ریزور کرنے ، سکھوں کو منیارٹی درجہ دینے اور جموں وکشمیر میں آئندہ میرج ایکٹ گوں گو کرنے کی مانگوں پر مشتکل میمورنڈم سرسہ جی کو دیا سردار مجد سنگھ سرسہ جی نے شرنارتھیوں کے اس وفد کو ساتھ لاکر شرومنی اکالی دل کے پردھان اورممبر پارلیمنٹ سردار سکھبیر سنگھ بادل جی سے ملاقات کی اور جموں وکشمیر سے آئے ہوئے وفد کی مانگوں کو تفصیلی طورپر سنا اور جلد ہی مرکزی حکومت سے اور جموں وکشمیر کے گورنر سے مل کر حل کروانے کا یقین دلایا ہے اور کہا کہ وہ جلد ہی خود مرکزی سرکار اور جموں وکشمیر کے گورنر سے اس بارہ میں ملاقات کریں گے وفد اس کے علاوہ مزید مرکزی وزیروں سے ملاقات کے دہلی میں تمام مزید ہے وفد میں سردار سرجیت سنگھ جنرل سکریٹری فورم سردار پرمجیت سگھ سابقہ کارپوریٹر پرمجی تسنگھ سنگاری سردار کلدیپ سنگھ ، سردار جگجیت سنگھ ، سردار کلوندر سنگھ سردار جے پی سنگھ کے علاوہ دیگر ممبران بھی شامل تھے۔
کے کے شرما نے دیالہ چک میں سڑکوںکا معائینہ کیا
جموں//گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کٹھوعہ ضلع کے تفصیلی دورے کے دوران دیالہ چک میں سڑکوں کی صورتحال کا معائینہ کیا۔ اُن کے ہمراہ افسروں کی ایک ٹیم بھی تھی۔اس موقعہ پرمشیر نے ہدایت دی کہ سڑکوں کی مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کیا جانا چاہیئے تاکہ مسافروں کو کسی بھی دِقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اُنہوں نے کہاکہ آر اینڈ بی سیکٹر کو کلیدی اہمیت حاصل ہے اور افسروں کو چاہیئے کہ وہ اس شعبے کی طرف خصوصی توجہ مرکوز کریں تاکہ عوام کو فائدہ مل سکے۔
ینگ پینتھرز نے جے ایم سی کے خلاف مظاہرہ کیا
جموں //ینگ پینتھرز نے اتوار کے روزجے ایم سی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین اسی پی ا یم آر کالج کے بالمقابل کنال روڈ پر نالی سے روکاوٹیں صاف کرنے میں ناکام رہنے پر جموں میونسپل کارپوریشن کے خلاف مظاہرہ کرہے تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ینگ پینتھرز کے نائب صدر پرتاپ سنگھ جموال نے دعویٰ کیا کہ نالی بند ہونے کی وجہ سے گندہ پانی سڑک پر آگیا ہے،جس سے بد بو پھیل گئی ہے جس سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کے دوکانداروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس موقعہ پر پرتاپ نے جے ایم سی پر مبینہ الزم لگایا کہ وہ نالی کو صاف کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی بارش ہوتی ہے تو اس علاقہ میں سڑکوںسے پانی بہہ جاتا ہے ،جس سے عام لوگوں کی نقل و حرکت میں مشکلات آتے ہیں۔انہوں نے انتظامیہ سے مون سون سے قبل اس نالی کو مرمت کرنے کی اپیل کی ہے، تاکہ لوگوں کو مشکات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مظاہرین میں ترسیم سنگھ ، بھانو پرتاپ، ارون مہرہ، کپل مہرہ، وکرانت ، ارجن ،نریش ملہوترہ و دیگران بھی شامل تھے۔