بلاورمیں نو سالہ معصوم بچی کی آبروریزی
بلاور ۔جموں سڑک کو بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا
حافظ قریشی
کٹھوعہ // بلاور تحصیل کے مچھیڈی سندروتہ علاقے میں ایک نو سالہ معصوم بچی سے آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں نے بلاور میں ہنگامہ آرائی کی اور بلاور جموں سڑک کو بند کر کے ملزمان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اورانکی مانگ تھی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے ۔معلومات کے مطابق بچی کے والد نے بتایا کہ بچی کو گھر پر اکیلا پا کر دو لڑکوں نے بچی کے ساتھ عصمت دری کی جسکے بعد انہوں نے پولیس تھانہ میں اپنی شکایت درج کروائی ہے۔پولیس کے مطابق اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار لیا ہے اور مقدمہ درج کر کے 376 کے تحت کارروائی شروع کردی ہے ۔
کویندر گپتا نے گاندھی نگر حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا
جموں // سابقہ نائب وزیر اعلیٰ وبی جے پی کے ایک سینئر رہنما کویندر گپتا نے لوگوں کے فائدے کیلئے حلقہ گاندھی نگر کو جاب نظر بنانے کیلئے جامع ترقیاتی و خوبصورتی پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔ایک پریس بیان کے مطابق انہوں نے منگل کے روذ حلقہ گاندھی نگر کے وارڈ نمبر 45،ڈگیانہ میں متعدد گلیوں کا افتتاح کیا۔یہ کام جے ایم سی کی جانب سے تخمینہ لاگت 12لاکھ روپے پر مکمل کی جائیں گی۔یہ کام تکمیل ہونے کے بعد لوگوں کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہونگی۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہحلقہ گاندھی نگر میں متعدد پارکوں اور باغوں کی مرمت کا کام بھی در دست لیا گیا ہے۔گپتا کے ہمراہ ایم ایل سی وکرم رندھاوا،کونسلر راج رانی، ونے گپتا، ست پال چودھری،پرمجیت سنگھ رینہ ، رتیکا دھمن، پراجیت سنگھ اور علاقہ کے معزز شہری بھی تھے۔۔گپتا نے متعقلین سے ان کاموں کو بر وقت تکمیل دینے کی ہدایت دی،تاکہ وگوں کو فائدہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹشین چوکی سے پریت نگر اور بابا بالک ناتھ چوک سے رانی تالاب آشرم تک سڑک کی بہتری کے کام کو پہلے ہی منظوری حاصل ہوئی ہے، جس پر عنقریب ہی کام شروع ہوجائے گا۔انہوں نے مقامی لوگوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انکے مسائل سن لئے اور یقین دہانی کی انک وفوری طور ہی حل کیا جائے گا۔انہوں نے مقوعہ پر ہی محکمہ آب رسانی کو حلقہ میں معقول پانی کی سپلائی یقینی بنناے کی ہدایت دی۔انہوں نے جے ایم سی اہلکاروں کو بھی نالوں اور دیگ رعلاقوں سے کوڈا کرکٹ ہٹانے کی ہدایت دی۔متعلقہ محکموں کے سینئر افسراں اور سینئر سیاسی لیڈراں کے علاوہ معزز شہری بھی انکے ہمراہ تھے۔
ABVPنے وی سی سنٹرل یونیورسٹی کو میمورنڈم پیش کیا
جموں //اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (ABVP) یونٹ سنٹرل یونیورسٹی جموں کے ایک وفد نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات کرکے انہیں مطالبات کا ایک میمورنڈم پیش کیا۔ان مطالبات میں ٹرانسپورٹ اخراجات کو 1650 روپے سے کم کرکے اسے800 روپے کرنے کا مطالبہ،فیس پیش کرنے کے لئے آن لائن پورٹل، ہندی میں پڑھنے والے طلاب کو اس کی اجازت دینا اور لائیبریری میں ایسی کتابیں دستیاب رکھنا ،کیمپس میں بائز ہوسٹل کو فوری طور سے فعال بنایا جائے۔سڑک کو ایک مہینہ میں تعمیر کرنے اور ریہا یا موڑ پر مقامی بس اسٹاپ قائم کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔وی سی نے اس کے رد عمل میں فوری طور سے ہندی پڑھنے کی اجازت دینے، بس اخرجات کی کمی کیلئے وی سی نے ایک ہفتہ کا وقت مانگا اور یقین دلایا کہ فیس کسی حد تک کم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ طلاب کی سہولیا تکے لئے دیگر انتظامات بھی کئے جائیں گے۔ریہایا موڈ پر بس اسٹاپ کیلئے وی سی نے ٹرانسپورٹ کمشنر سے بات کی۔مکیش منہاس، مسکان آنند، ندھی جسروٹیہ ،شبھم رینہ و دیگران بھی وفد میں شامل تھے۔
بی آر ٹی سی ٹرینرس کیلئے منعقدہ فیلڈ دورہ اختتام پذیر
سانبہ//پولیس ٹیکنکل ٹریننگ انسٹیچوٹ (PTTI) وجے پور کی جانب سے282 ٹرینئزکو ،جو کہ 09مہینہ کی بنیادی بھرتی تربیتی کورس کر رہے ہیں ،کو بیچوں میں پولیس اسٹیشن وجے پور کے فیلڈ دورے پر بھیجا ۔انہیں فیلڈ میںنقشے پڑھنے سے واقف کیا گیا۔پولیس اسٹیشن کے دورے کے دوران ٹرینئز کو پولیس اسٹیشن کی مختلف رجسٹروں ،روز نامچہ رپورٹوں ،ایم ایچ سی /رپورٹنگ روم ،مال کھانہ،کوٹ، حوالات، تحقیقاتی افسر کی کام ،بیٹ سسٹم ، ڈاکٹ اورCCTNS کی کارکردگی سے واقف کیا گیا۔تربیت حاصل کرنے والوں کو گرفتاری، جرائم کی روک تھام ،امنو قانون مسلہ نمٹنے وغیرہ کی جانکاری دی گئی۔انسٹیچوٹ کے پرنسپل ایس ایس پی اشوک کمار ،جے کے پی ایس،نے اس موقعہ پر بتایا کہ ان دوروں سے تربیت پانے والوں کو سروس کیرئیر میں فائدہ ہوجائے گا۔انہوں نے پولیس اسٹیشن وجے پور کے افسروں اور سی آر پی ایف کے افسروں کا ان نئے رنگروٹوں کو تربیت سینے کیلئے شکریہ ادا کیا ۔ اس موقعہ پر ڈی ایس پی رام سنگھ جموال، کرن جیت سنگھ ، راکیش سمبیال، اجے پنجابی، پرسکیوٹنگ افسر ہمانشو سنیل مہاجن، انسپکٹر جتیندر سنگھ،چرنجیت سنگھ ،نیرج کمار، بھگوان داس، رویندر سنگھ ،بھوپیندر سنگھ ،اجیت کمار نے فیلڈ دوروں کے دوران ٹرینئز کے ہمراہ تھے۔
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے متعلق بیداری پروگرام
جموں//جے ایم سی کی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے گھر گھر جاکر لو گوں کو سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک ہمہ گیر مہم چلائی ہے۔اسی مہم کے تحت سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے وارڈ نمبر 67۔مٹھی نزدیک واٹر بکس میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا ۔جمو ں میونسپل کمیٹی کی ایک ٹیم نے لوگوں کو اس مہم کی جانکاری دینے کے لئے ایک لیکچر کا اہتمام کیا۔ٹیم نے لوگوں سے پالی تھین کا استعمال ترک کرنے کی اپیل کی۔ لیکچر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے ساتھ شروع کیاگیا، جس دوران انہیں بتایا گیاکہ کس طرح سے ویسٹ سے کمپوزٹ تیار کی جاتی ہے۔لوگوںنے ٹیم کو نہایت ہی غور سے سُنا اور ایسے مفید پروگرام کو اپنے گھروں تک لیجانے کے ارادہ کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر لوگوں کو نیلے اور سبز رنگ کے ڈبے دکھائے گئے ،تاکہ اس میں علحیدہ علحیدہ کوڈا کرکٹ اکٹھا کیا جا سکے۔جے ایم سی کی ٹیم نے یہ پہل لوگوں کے برتائو میں بدلائو لانے کیلئے کیا تھا ۔ پروگرام میں اشونی کمار، وید پال شرما و جے ایم سی کے دیگرممبران نے شرکت کی جبکہ ٹیم کے دیگر ممبروں نے پوسٹر اور ہورڈنگز نصب کئے۔
پاکستانی وزیر اعظم کی طرف سے ہندوستانی پروازوں پر پابندی ہٹانا قابل ستائش: بھیم سنگھ
جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے پاکستانی وزیر اعظم مسٹر عمران خان کی طرف سے ہندستانی پروازوں کے لئے پاکستان کی فضائی حدود کو کھولے جانے کو ایک قابل ستائش قدم قرار دیا ہے، جہاں اس سال فروری میں بالاکوٹ فضائی حملے کے بعد ہندستانی پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک ٹیم کے کپتان کے طور پر جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندستان۔پاکستان کے درمیان باہمی بھائی چارے اور امن کے راستے کو مضبوط کرنے کا ایک عظیم پیغام دیا ہے، جو ہندستان سے پاکستان کے لئے پروازوں کے لئے فضائی راستے کھولنے میں معاون ہوگا۔پروفیسر بھیم سنگھ نے پاکستان کے وزیر اعظم کو بھیجے پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کو ان کی جرات اور واضح پیغام دینے کے لئے مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان پاکستان اسی وقت ترقی کرسکیں گے اور خوشحال ہوں گے، جب دونوں ممالک کے درمیان امن قائم رہے۔ پینتھرس سربراہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی وزیر اعظم مستقبل قریب میں ہندستانی قیادت کے ساتھ بیٹھنے کا اسی جرات کا مظاہرہ کریں گے جس طرح 1947 میں تقسیم کی وجہ سے پیدا ہوئے معمولی مسائل کے پرامن حل کے لئے کیا گیا تھا۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے 2005 اور پھر 2007 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان امن قائم رکھنے کے لئے 'دل سے دل کی بات' کانفرنسوں کا اہتمام کیا تھا۔ انہوں نے وزیر اعظم مسٹر عمران خان کے تحفظ میں پاکستان کی قیادت پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کے دونوں جانب کے لیڈروں کی تیسری 'دل سے دل کی بات' کانفرنس کی اجازت دیں۔ پینتھرس سربراہ نے ہندستان۔پاکستان کے درمیان بامعنی امن عمل شروع کرنے کی ہمت دکھانے کے لئے پاکستانی وزیر اعظم کو نیک خواہشات دیں۔
سیکریٹری دیہی ترقی نے جموں صوبے میں’ ’ اُمید‘‘ سکیم کا جائزہ لیا
سر ی نگر//سیکرٹری دیہی ترقی شیتل نندا نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر سٹیٹ رورل لائیولی ہُڈ مشن کے تحت امید سکیم کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔مشن ڈائریکٹر جے کے ایس آر ایل ایم عبدالرشید وار اور کئی دیگر افسروں نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کے دوران سیکرٹری موصوفہ کو جانکاری دی گئی کہ جموں صوبے میں 167337ارکان پر مشتمل 17678سیلف ہیلپ گروپ کام کر رہے ہیں اور اپنا روزگار کامیابی کے ساتھ حاصل کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ان گروپوں نے 43.41کروڑ روپے جمع کئے ہیں ۔ محکمہ نے 75.55کرو ڑروپے رقومات فراہم کئے ہیں جبکہ بینک نے 24.23کروڑ روپے کے قرضے واگزار کئے ہیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ سکیم کے تحت دُودھ جمع کرنے والے 127آٹومیٹک مراکز قائم کئے گئے ہیں اور جے کے ایس آر ایل ایم نے جنوری 2019 ء سے جولائی مہینے تک 393801 لیٹر دودھ تیار کئے ہیں جس کی بدولت 11086788روپے کی آمدن حاصل ہوئی ہے۔شیتل نندا نے دیگر مقامات پر اس طرح کے مراکز قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہاکہ دیگر بلاکوں میں ادویاتی اور آرائشی اہمیت کے پیڑ پودوں کی کاشت کی طرف خصوصی توجہ دی جانی چاہے ۔اُنہوں نے کہاکہ سیلف ہیلپ گروپوں کی طرف سے تیار کردہ اشیاء کی مارکیٹنگ کو بھی یقینی بنایا جانا چاہے۔
پنتھرس پارٹی کی ضلعی کمیٹیوں کی کانفرنس3اور4 اگست کو
جموں//پنتھرس پارٹی نے اسمبلی انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پارٹی 3او ر4 اگست کو پارٹی ہیڈکوارٹر گاندھی نگر میں تمام ضلعی کمیٹیوں کی کانفرنس کا اہتمام کرے گی۔پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی کے صدر کو تمام 22 اضلاع میں تنظیم کو مضبوط کرنے کے لئے کہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلعی سطح پر پارٹی کو مضبو ط کرنے سے اسمبلی انتخابات سے پہلے پارٹی کی عوامی حمایت بڑھے گی۔ پارٹی نے تمام ضلعی صدور کو اس کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے کہا ہے۔اس کے لئے پارٹی نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
مئیر نے لاڈلی بیٹی سکیم کے تحت پاس بک تقسیم کئے
جموں //جے ایم سی کے مئیر چند رموہن شرما نے سماجی بہبودی محکمہ کے اشتراک سے منگل کے روز یہاں شو نگر وارڈ نمبر 33 میں غریبوں اور ضرورت مندوں کی بھلائی کیلئے ایک پروگرام کاا ہتمام کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے مرکزی معاونت والی سکیم لاڈلی بیٹی سکیم کے تحت استفادہ حاصل کرنے والوں میںپاس بک تقسیم کئے۔سی ڈی پی او جموں اکانکھشا کلسوترہ، سپروائزر امر جیوتی، آنگن واڑی ورکر سورن دیوی ،پنکی رانی اور استفادہ حاصل کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقعہ پر موجود تھی۔مئیر کے ساتھ ساتھ چائیلڈ ڈائریکٹر پروجیکٹ افسر نے بھی محکمہ کی دیگر بہبودی سکمیوںپر روشنی ڈالی اور عام لوگوں سے آگے آنے اور ان سکیموں کا استفادہ لینے کیلئے کہا۔مئیر نے حاضرین سے کہا کہ وہ جموں شہر سوچھ مشن کے تحت صاف و شفاف اور سر سبز بنانے کے وعدہ بند ہیں۔انہوں نے اجتماع سے کہا کہ جے ایم سی غریبوں اور ضرورت مندوں کی بھلائی کیلئے ان سکیموںکے تحت سہولیات مہیا کرنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔