رہبر تعلیم ٹیچرس فورم نے باقاعدہ بنانے کیلئے فائلوں کے نپٹارے کا مطالبہ کیا
جموں//جموں و کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرس فورم نے ڈائریکٹر سکول ایجو کیشن کی جانب سے اساتذہ برادری کے مسائل بشمول آر ای ٹیز کو باقاعدہ بنانے اور گریڈ۔II میں منتقل کرنے کے عمل میں سرعت لانے کی سراہنا کی ہے۔ ایک بیان میں فورم کے نائب چیر مین بھوپیندر سنگھ نے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر سے بھی کشمیر ڈویژن میں باقاعدہ بنانے کے عمل کو شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔بھوپیندر سنگھ نے ریاست بھر میں تمام آر ای ٹئیز کو سینیارٹی کی بنیادوں پر باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ گُذشتہ دو برسوں سے بہت سی فائیلیں دفاتر میں پیش کی گئی ہیںاور باقاعدہ بنانے کے عمل کے منتظر ہیں۔بھوپیندر نے باقی ماندہ گریجویٹس کو بھی گریڈ۔II میںمنتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے بشمول ان کے جنھیں عدالت نے بری کیا ہے اور جن کی ڈگریاں بیرون یونیورسٹیوں کی ہیں۔انہوں نے انڈر گریجویٹ اساتذہ کے حق میں بھی گریڈ۔II عطا کرنے کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے اساتذہ کے لئے ٹائم بوائنڈ ترقی دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ہندستان سلامتی کونسل میں یادیو کی رہائی اور معاوضہ کیلئے مداخلت کرے:بھیم سنگھ
جموں//نیشنل پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی ، انٹرنیشنل قوانین اور ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کے ماہر پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندوستانی بحریہ کے ریٹائرڈ بحری افسر مسٹر کلبھوشن جادھو کے معاملے کی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت میںہندستان کی نمائندگی کرنے والے جیورسٹس کے کردار کی تعریف کی ، جنہوں نے پاکستان کے ذریعہ مسٹر کلبھوش جادھو کو جھوٹے بہانے کے تحت حراست میں لینے اور بے بنیاد الزامات کا بین الاقوامی عدالت میں کامیابی کے ساتھ انکشاف کیا۔پینتھرس سربراہ نے سلامتی کونسل سے معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی کہ وہ پاکستان کو حراست میں لئے گئے مسٹر کلبھوش جادھو کو جلد از جلد رہا کرنے کی ہدایت دے، کیونکہ اب اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ ان کی گرفتاری کے بعد انہیں اذیت اور پاکستان کی جیل میں فوجی حراستی قانون کے تحت ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا سامنا کرنا پڑا اور پہلے ہی دن سے ان کی حراست غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف تھی۔ یہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے کہ مسٹر کلبھوش جادھو کو جلد سے جلد مناسب معاوضے کے ساتھ رہا کیا جائے، جو کہ بین الاقوامی قانون کی روح سے ضروری ہے اور اس کے ساتھ ہی ان کے خاندان کو بھی دیکھ بھال، تمام مدد اور طبی مدد کے لئے مناسب معاوضہ بھی فراہم کیا جائے جو برسوں سے مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ حکومت ہند کو بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کے نفاذ کے لئے بغیر کسی تاخیر کے سلامتی کونسل جانا چاہئے۔
ادھمپور ضلع ہسپتالNQAS سند حاصل کرنے والا پہلا ہسپتال بن گیا
سر ی نگر//صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ضلع ہسپتال ادھمپو ر کو صحت کے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی دِکھانے اور معیاری سہولیات بہم رکھنے کے لئے این ۔کیو۔ اے ۔ایس سند سے سرفراز کیا ہے۔اِس ہسپتال نے این کیو اے ایس ریٹنگ میں مجموعی طور پر 85فیصد پوائنٹ حاصل کئے ۔اِس مقصد کے لئے متعلقہ وزارت کی ٹیم نے 24 سے 26اپریل 2019ء تک ہسپتال میں مریضوں کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیااور ان کے اعتراف میں ہسپتال کو این کیو اے ایس سند سے نوازا۔فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈلو نے مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم بھوپندر کمار ، ڈی سی ادھمپور ، ناظم صحت جموں اور دیگر افسروں کو یہ کارنامہ انجام دینے کے لئے مبار ک باد دی ہے۔این۔ کیو ۔اے۔ ایس سر ٹیفکیشن پروگرام کے تحت ریاستی حکومت نے ادھمپور ، بارہمولہ، لیہہ ، گاندربل اور اننت ناگ کے ضلع ہسپتالوں کی شارٹ لسٹنگ کی تھی اور ان میں سے ضلع ہسپتال ادھمپور یہ ہدف حاصل کرنے والاریاست کا پہلا ہسپتال بن گیا۔اس کے تحت ضلع ہسپتال اودہمپور کو این کیو اے ایس سند کے ایک حصہ کے طور پر فی بیڈ 10,000 روپے کے شرح سے 20 لاکھ روپے کی گرانٹ حاصل ہوگی۔ہسپتال کو یہ سند تین سال کی مدت کیلئے دی گئی ہے۔
کانگریس نے بی جے پی سے اسمبلی حلقوں کی حد بندی پر اپنا موقف واضح کرنے کو کہا
جموں // بھارت سرکا رکی جانب سے ریاست کے لئے حد بندی پر غیر واضع اور اس سلسلہ میں روڈ میپ کے لئے سوال کا جواب دینے سے گریز کرنے پر کانگریس نے بی جے پی سے اسمبلی حلقوں کی حد بندی پر اپنا موقف واضع کرنے کو کہا ہے۔جے کے پی سی سی کے ترجمان رویند رشرما نے راجیہ سبھا میںاس سوال کے جواب کے رد عمل میں بی جے پی پر الزام لگایا کہ بی جے پی ووٹ کی سیاست کیلئے کھوکھلے نعرے لگا رہی اور عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح سے یہ واضع ہے کہ بی جے پی کو ایسے اہم وعدے پورے کرنیکی کوئی خواہش نہیں ہے اور ووٹ کی سیاست کرکے جموں کے عوام کے جذبات کا استحصال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کے جذبات کو ابھارنے کیلئے نئے نئے مدعے اُٹھا رہی ہے لیکن انہیں پورا کرنے میں ایک سے لیکر دوسرے مدعے کی طرف توجہ موڑتی ہے۔انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ بی جے پی سے پوچھیں کہ انہوں نے کو ن سا اہم مدعا حل کیا ہے،جسے بی جے پی نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران ابھارا ہے۔شرما نے بی جے پی سے حد بندی پر اپنا موقف واضع کرنے اور اسے مکمل کرنے کے لئے مدت بیان کرنے کو کہا ہے۔انہوں نے بی جے پی سے روہنگیائوں کو واپس کرنے کی مہم پر اپنی پیش رفت بیان کرنے کو بھی کہا ہے۔انہوں نے عوام کو بی جے پی کی استحصالی سیاست سے خبر دار کیا ۔
این سی کا یومیہ اجرتوں،ایڈہاک اور کنٹر یکچو ل بنیادوں پر کام کرنے والوںکو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ
جموں //نیشنل کانفرنس نے ریاست میں یومیہ اجرتوں،ایڈہاک اور کنٹر یکچو ل بنیادوں پر کام کرنے والوںکو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں پارٹی کے ریاستی سیکرٹری رتن لعل گپتا نے یومیہ اجرتوں،ایڈہاک اور کنٹر یکچو ل بنیادوں پر کام کرنے والوںکو باقاعدہ بنانے میں تاخیرکرنے پر افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ریاست جموں و کشمیر کے متعدد محکموں میں کام کرنے والے ہزاروں نوجوانوں کا مستقبل دائو پر لگا ہوا ہے۔ایک بیان میں گپتا نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ گونر انتظامیہ ان طبقوں بشمول ہائیر ایجوکیشن میں ایڈہاک بنیادوں پر کام کرنے والوں کے ساتھ انصاف کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس قدم سے ہزاروں کنبوں اور تعینات کئے گئے ملازموں کو راحت ہوگی ،جو دہائوں سے انصاف کے انتظار میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعدد سرکاری پالی ٹیکنیکوں میں گذشتہ 20برسوں سے اکیڈمک انتظامات کی بنیادوں پر کام کر ہرے ورکروں ۔لیکچراروں/ڈیمانسٹریٹروں ، جموں میونسپل کارپوریشن ،نئیڈ بیسڈ آئی ٹی آئی یونینوں نے انصاف کیلئے ہر ایک کا دروازہ کھٹکھٹا یالیکن انتظامیہ نے سرد مہری کا اظہار کیا۔انہوں نے اس سلسلہ میں نیشنل کانفرنس کی اجنب سے گُذشتہ 6سال قبل پالیسی تیار کرنے کے باوجود اس میں تاخیر پر سول کھڑے کئے ہیں۔