ریلوے اسٹیشن میں امرناتھ یاتریوں کیلئے بھنڈارہ 28ویں روز میں داخل
جموں/ /اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیرکی جانب سے ریلوے اسٹیشن میں شری امر ناتھ جی یاتریوں کے لئے منعقد کیا گیا بھنڈارجمعہ کے روز۔ 28ویں دن میں داخل ہواہے۔ بھنڈارہ ریلوے اسٹیشن میںمیں مورخہ 30 جون 2019 سے جوش وخروش سے جاری ہے۔لنگر میں سمتی کی جانب سے شری امر ناتھ یاتریوں کو دن میں تین مرتبہ صحت مند کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔بھنڈارہ کے 28ویں روز لنگر کا افتتاح نرائن داس جی مہاراج نے اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیرکے نیشنل کارڈی نیٹرسنیل شرما اور پرشوتم شرما کی موجودگی میں کیا۔ اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیرکے نیشنل کارڈی نیٹرسنیل شرما کی نگرانی میں تن دہی سے کام کرنے والے کارکنوں کی ایک ٹیم لنگرمیں شری امر ناتھ جی یاتریوں کی کھانے کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ کیا۔رمیش شرما نے سالانہ امر ناتھ یاترا کے لئے سمتی کی جانب سے ایسے بہترین انتظام کیلئے سمتی کی ستائش کی۔ لنگر میں ہر روز یاتریوں کو کھانا فراہم کرنے کے علاوہ یاترا کے دوران اکادشی یا دیگر اہم تہواروں کیلئے برت رکھنے کیلئے بھی خصوصی انتظام کئے گئے ہیں۔ سمتی کے ترجمان پرشوتم شرما نے بتایا ہے کہ ڈوگرہ کلچر کی ’’اتتھی دیو بھوا‘ کی فلاسفی ہے اور سمتی کی جانب سے کی جا رہی کاوشوں سے سماج میں سماجی خدمت کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ مہنت نرائن داس جی مہاراج نے سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے پر ریاست کے عوام کی سراہنا کی اوراکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی جموں و کشمیر کی جانب سے یاتریوں کے لئے منظم طریقہ سے لنگر کا اہتمام کرنے کی ستائش کی۔ ۔بھنڈارہ میں شرکت کرنے والوں میں روپ لعل راجیش ورما،اجے کمار،سوتنتر بخشی، ہیپی شرما ،نکھل گروور، رنجے شرما ، دیس راج شرما ،رمیش چندر، روہت سینی، وشال شرما ،راجیش شرما و دیگران بھی تھے۔
کے کے شرما کل جموں میں لوگو ں کی شکایات سُنیں گے
سرینگر //گورنر کے مشیر کے۔ کے شرما29 جولائی سوم وار کو کنونشن سینٹر کنال روڈ جموں میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کر رہے ہیں۔مشیر کی نوٹس میں اپنے مسائل اور مشکلات لانے کے خواہش مند وفود، انجمنوں اور افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مقصد کے لئے متذکرہ بالا تاریخ پر صُبح10 بجکر30 منٹ سے دوپہر12 بجکر30 منٹ کے درمیان کنونشن سینٹر آسکتے ہیں۔
پنتھرس پارٹی نے راہل جلالی کو خراج عقیدت پیش کیا
جموں//جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کی قیادت نے سینئر صحافی اور جموں وکشمیر کا وسیع سفرکرنے والے دانشور راہل جلالی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ان کا انقلابی کنبہ سے تعلق تھا اور ان کے والد پی این جلالی ترقی پسند نظریات رکھنے والے چوٹی کے صحافی تھے اور ان کی والدہ مغربی بنگال نزاد پروفیسر تھیں۔ پنتھرس سپریمو پروفیسر بھیم سنگھ نے راہل کے غمزدہ کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے والد کے ساتھ قربت کو یاد کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو ان جیسے انقلابی اور بامقصد صحافی کی ضرورت ہے جو ریاست میں امن بحال کرسکے۔راہل جلالی کو خراج عقیدپیش کرنے والوں میں پی کے گنجو (صحافی)، بنسی لال شرما (ایڈوکیٹ)، محمد اقبال چودھری، محترمہ انیتا ٹھاکر، کیپٹن انل گور، گگن پرتاپ سنگھ، شنکر سنگھ چھب،سریندر چوہان، راکیش گپتاوغیرہ شامل تھے جنہوں نے ان کے کنبہ اور دوستوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دینے کی بھگوان سے پراپرتھنا کی۔
چانکیہ IAS اکیڈمی جموں کی طرف سے سیمینار کا اہتمام
جموں //چانکیہ IAS اکیڈمی جموں سنٹر کی جانب سے سول سروس امتحان اور کے اے ایس امیدواروں کے لئے گورو اے کے مشرا اور کامیاب امیدواروں کی جانب کامیابی کے ہنر کاایک سیمنارمنعقد کیا جا رہا ہے ۔ایک بیان کے مطابق سیمنار 7 اگست2019 کو جموں یونیورسٹی کے زور آور سنگھ آڈیٹوریم میں منعقد کیا جا رہا ہے۔سیمنار میں سول سروس امتحان اور ریاستی سروسز امتحان کے سلسلہ میں متعدد سولات کا جواب دیا جائے گا۔سیمنار کا اہتمام طلاب کی کامیابی میں در پیش روکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔کلیدی مقرر گورو اے کے مشرا سیمنار کا آغاز کریں گے اور خواہشمند امیدواروں کا تعارف کریں گے۔وہ خواہشمند امیدواروں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور انہیں سول سروس امتحان آسانی سے پار کرنے کے گُر بتائیں گے۔اسکے علاوہ سیمنار میں سول سروس امتحان کے کامیاب امید وار اپنے کامیاب سفر کو خواہشمند امیدوراوں کے ساتھ بانٹیں گے اور ان سے تفصیلی طریقہ کا رپر روشنی ڈالیں گے ،جس سے خواہشمند اُمید وارو کامیابی سے ہمکنار ہو جائیں گے۔/چانکیہ IAS اکیڈمی جموں سنٹرکے ہیڈ اوئیس علی بٹ نے اکیڈمی کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکیڈمی نے خواہشمند امیدواروں کو بہترین تعلیمی گائیڈنس فراہم کرنے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے خواہشمند امید واروں سے اس پروگرام کیلئے اپنا نام رجسٹر کرنے کیلئے موبائیل نمبر 7051893102/03 پر رابطہ کرنے کو کہا ہے۔