میں آف لائن کلاسیں معطل BGSBU
سمت بھارگو
راجوری //بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کی انتظامیہ نے کووڈ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے تمام آف لائن کلاسین معطل کر دی ہیں ۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیاہے کہ 15مئی تک یونیورسٹی میں تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی ۔اس سلسلہ میں ڈین اکیڈمیک افیئر پروفیسر اقبال پرویز کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس میں آئندہ 15مئی تک کلاسیں و دیگر سرگرمیاں بند رہیں گی جبکہ اس سلسلہ میں آن لائن کلاسیں منعقد کرنے کے سلسلہ میں پہلے سے ہی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔
راجوری یونیورسٹی میں ’یوم ارض ‘منایا گیا
راجوری //بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے شعبہ نباتیات کی جانب سے ’یوم ارض ‘کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس سلسلہ میں یونیورسٹی کے متعلقہ شعبہ کی جانب سے سیکریٹری جنرل بوٹینک گارڈنزکنزرویشن انٹرنیشنل لندن ڈاکٹر پال سمیت کو خصوصی خطاب کے سلسلہ میں دعوت دی گئی تھی ۔اس آن لائن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے موصوف نے کہاکہ قدرتی ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کیلئے درخت کی کٹائی روکنا اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت پوری دنیا میں درختوں کی 58ہزار سے زائد اقسام ہیں جن میں سے 30فیصد کے ختم ہونے کا اندیشہ ہے ۔غور طلب ہے کہ ڈاکٹر پال پوری دنیا میں درختوں کا اندازہ لگانے کیساتھ ساتھ درختوں کی مختلف اقسام کے بچائو وپھیلائو کے سلسلہ میں کام کررہے ہیں ۔انہوں نے طلباء پر زود یتے ہوئے کہاکہ نوجوان طلباء او ر سکالروں کا چاہئے کہ وہ درختوں ے بچائو کیساتھ ساتھ قدرتی ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کیلئے کام کریں ۔اس موقعہ پر مذکورہ شعبہ کے ایچ او ڈی ڈاکٹر سشیل ورما نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔
راجوری میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات
عام لوگ وائرس سے بچنے کیلئے احتیاط کریں:محکمہ صحت
عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی // ضلع راجوری میں کووڈ کے 45 نئے مثبت کیس درج ہونے کے بعد محکمہ صحت نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں نہایت ہی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور متحد ہو کر اس کے خلاف جنگ کریں۔ محکمہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔ ماسک پہنیں ، سماجی دوری بنائے رکھیں ، بار بار ہاتھوں کو دھوئیں ، سینیٹائزرز کا استعمال کریں ، ہجوم اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں ، نیز ٹھنڈے مشروبات سے بھی پرہیز کریں۔اپنے آپ کو اور دوسروں کو ہلاکت میں نہ ڈالیں۔انھوں نے 45 سال سے زیادہ عمر والے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیکہ کاری مہم پر توجہ دیں اور اس کا حصہ بنیں ، کووڈ ٹیسٹ کروائیں تاکہ وہ خود بھی اور ان کا اہل و عیال بھی اس وباء سے محفوظ رہ سکے۔
مولانا وحیدالدین خان کا انتقال
خطہ پیر پنچال کی تمام دینی، سیاسی اور سماجی شخصیات کا اظہارِ غم
عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی //مولانا وحید الدین خان کی وفات پر خطہ پیر پنچال کے سیاسی ،سماجی اور دینی شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولانا کی وفات سے ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جس کو پُر کرنا انتہائی مشکل ہے ۔مولانا کئی دنوں سے مسلسل بیمار تھے کورونا وائرس کا عارضہ کا پتہ چلتے ہی دہلی کے مشہور اپولو ہسپتال میں داخل کئے گئے تھے۔ ان کے انتقال سے ملک و ریاست کے مسلمانوں میں غم کی لہر ہے۔ متعدد لوگوں نے ان کے انتقال کو ملت کیلئے بہت بڑا خسارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ پر نہیں ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں تھنہ منڈی کی تمام دینی ، سماجی اور سیاسی شخصیات نے کہا ہے کہ مولانا ان چنندہ اشخاص میں سے تھے جو صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور اپنے کارناموں اور قربانیوں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ مولانا ایک جید عالم دین، متقی و پرہیزگار، بہترین خطیب،باکمال مضمون نگار ، سیاست شناس، کامیاب سماجی رہنما اور قوم کی فلاح وبہبود کے لئے ایک مخلص قائد اور اس کے تئیں جہد مسلسل کے پیکر تھے۔ وہ ملکی مسائل پر بڑی گہری نظر رکھتے تھے جس کا اندازہ ان کے مضامین کو پڑھنے کے بعد یا ان کی تقریریں سننے کا بعد بخوبی ہوتا تھا۔انھوں نے کہا کہ ملک نے ایک ایسے عظیم رہنما کو کھو دیا ہے جنہوں نے مسلمانوں کو تعلیمی طور پر آگے بڑھانے کیلئے انتھک محنت کی تاکہ ان کی پسماندگی ختم ہو سکے۔ اْدھر تھنہ منڈی کے نامور ماہر تعلیم خورشید بسمل نے مولانا موصوف کے سانحہ ارتحال پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رحلت سے مجھے ذاتی طور پر صدمہ پہنچاہے۔موصوف نے کہاکہ مرحوم نے مختلف پلیٹ فارموں سے اورمختلف جہتوں سیاہم خدمات انجام دیں وہ ملت کے تئیں ہمدردی رکھنے والے، باصلاحیت، فکرمندعالم دین تھے سادگی، منکسرالمزاجی اور ملنساری کی بدولت وہ ہر طبقہ کے لوگوں میں مقبول تھے۔ مولانا کو تقریر و تحریر دونوں میں ملکہ حاصل تھا۔ اضلاع راجوری پونچھ کی کئی نامور تعلیمی شخصیات نے خطہ پیر پنچال کی طرف سے مولانا مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی ہے۔
ایکس ای این پی ایچ نے مختلف پمپنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا
حسین محتشم
پونچھ//ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں کے لوگوں کی جانب سے شکایات مل رہی تھی کہ ان کو ماہ مبارک رمضان کے دوران بھی پانی فراہم نہیں ہورہا ہے جس کے بعد جمعرات کو ایکس ای این محکمہ صحت عامہ(پی ایچ ای) راجند کمار شرما نے مختلف پمپنگ سٹیشنوں کا دورہ کر کے وہاں کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملہ کو ہدایت کی کہ وہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے ایکس ای این نے کہا کہ شدید بارشوں کے دوران بجلی کے ڈھانچوں کو نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ محکمہ پی ایچ ای کے مختلف پمپنگ سٹیشنوں پر بھی مشینری خراب ہو گئی تھی جس کو اب ٹھیک کر دیا گیا ہے۔انہوں نے یقین دہانی کی کہ اب کہیں بھی پانی کی قلت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر جل گئے تھے جس کی وجہ سے موٹر نہ چل سکی اور پانی کی فراہمی میں خلل پڑا۔انہوں نے کہا کہ وہ اب تمام پمپنگ سٹیشنوں
اور ٹینکوں کو جائزہ لے رہے ہیں اور ملازموں کو ہدایت کر رہے ہیں کہ وہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔