بھاجپاسے سکھ طبقہ کوکابینہ میں نمائندگی دینے کامطالبہ
جموں//سکھ طبقہ نے بھاجپاقیادت سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ سکھ طبقہ سے تعلق رکھنے والے کسی رہنماکوکابینہ میں شامل کیاجائے۔ یہ مانگ چیئرمین سکھ یونائٹیڈفرنٹ اورسابق صدرجے اینڈکے سٹیٹ گورودوارہ پربندھک بورڈ ایس ۔سدرشن سنگھ وزیرنے سکھ تنظیموں کی ایک میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سکھ جموں وکشمیرمیں حب الوطنی کی علامت ہیں لیکن گذشتہ کئی برسوں سے حقوق سے محروم ہے۔سکھ تنظیموں کی میٹنگ جموں میں سکھ یونائٹیڈ فرنٹ کے بینرتلے منعقدہوئی جس میں مختلف سکھ تنظیموں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔اس دوران مقررین نے کہاکہ چندروزبعدبی جے پی کابینہ میں ردوبدل کررہی ہے اس لیے بی جے پی قیادت کوچاہیئے کہ سکھ طبقہ کونمائندگی دینے کیلئے سکھ لیڈرکو کابینہ وزیربنایاجائے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کواپنے وعدوں کوپوراکرناچاہیئے اورسکھ طبقہ کامائنارٹی کمونٹی کادرجہ دینے کی ضرورت ہے۔ممبرڈی جی پی سی جموں ایس درویندرسنگھ نے قرارداد پیش کی جس کی تائیداایس گجن سنگھ، صدرجے اینڈکے موٹر ٹرانسپورت کمپنیز ایسوسی ایشن جموں اورایس راجہ سنگھ ،ممبرڈی جی پی سی جموں ودیگران نے کی۔اس دوران سکھ لیڈران نے بی جے پی قیادت پرزوردیاکہ سکھ طبقہ کوکابینہ میں نمائندگی دی جائے۔اس دوران قراردادکومتفقہ طورپرپاس کیاگیا۔ اس دوران میٹنگ میں ایس سریندرسنگھ کالا، چیئرمین جے اینڈکے موٹرٹرانسپورٹ کمپنیز ایسوسی ایشن ، ایس موہندرسنگھ چیف آرگنائزر ، بھائی کنہیا نکشم سیواسوسائٹی، ایس سرجیت سنگھ، کاکو صدر سکھ نوجوان سبھا، ایس ہرپریت سنگھ (چھوٹو)، صدراے آئی ایس ایس ایف ، ایس پرمجیت سنگھ ، ایس کلتارسنگھ ، ایس کلونت سنگھ ، ایس ستونت سنگھ (ہنی)، ایس سکھ دیوسنگھ،ایس کلدیپ سنگھ مالک اورایس پرمجیت سنگھ سابق کارپوریٹر ،ایس منموہن سنگھ،ایس تیج پال سنگھ ، آیا سنگھ، چرن ویر سنگھ لاد، بلبیرسنگھ پنکاودیگران شامل تھے۔
اکھنورمیں یوم ارض منایاگیا
جموں//آرمی پبلک سکول اکھنوراورگورنمنٹ ہائی سکول سنیل کے طلباء نے مشترکہ طورپر یوم ارض منایا۔اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول سنیل میں تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں موضوع سے متعلق مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔ اس موقعہ پر آرمی پبلک سکول اکھنورکے این سی سی کیڈٹوں کاسکٹ ،جوگندرپال اے این او،این سی سی اے پی ایس اکھنورکاگیت توجہ کے مرکزرہے۔اس دوران سکول کے پرنسپل موہن سنگھ ،سرپنچ سریندرسنگھ اورپرنسپل اے پی ایس اکھنورنے موضوع کے بارے میں خیالات کااظہار کیا۔ اس موقعہ پر مختلف موضوعات پرمشتمل کتابیں بچوں میں تقسیم کی گئیں۔
ادہم پورانتظامیہ نے ٹریفک ہفتہ کاافتتاح کیا
سڑک حادثات سے بچائوکیلئے بیداری ریلیاں منعقد
ادہم پور// محکمہ موٹر وہیکل ڈیولپمنٹ بشمول محکمہ ٹریفک نے ادہم پور میں سڑک تحفظ ہفتہ بعنوان ’’سڑک سرکھشا۔جیون رکھشا‘‘کا افتتاح کیا ۔یہ ہفتہ 23 اپریل تا 29 اپریل منایا جائے گا۔اس دوران کئی تعلیمی اداروں نے سڑک حادثات سے محفوط رہنے کے لئے جانکاری ریلیاں نکالی گئیں۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر ادہم پور نے لوگوں سے اپیل کی کہ سڑک حادثات سے بچنے کیلئے تمام ترتدابیراپنائی جائیں اوران حادثات سے بچنے کے لئے لوگوں کو جانکاری دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان حادثات میں لگ بھگ ڈیڑھ لاکھ لوگ اپنی جان کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں اس لئے ہم سب کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنی چاہئے۔اس دوران اے آر ٹی اونے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس جانکاری ریلی میں ضلع ترقیاتی کمشنر اور آر ٹی او کے علاوہ ایڈیشنل ترقیاتی کمشنر کرشن لال،اسسٹنٹ کمشنرسبھاش ڈوگرہ کے علاوہ کئی محکموں کے عہدیداران موجود تھے۔
سکاسٹ جموں میں یوم ارض کی مناسبت سے تقریب
جموں//شیر کشمیر یونیورسٹی برائے زرعی سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی جموں نے زراعت ، پشوپالن اور ماحولیاتی سائنس سے متعلق سوسائٹی کے اشتراک سے یوم ارض کا اہتمام کیا پروفیسر پردیپ کمار شرما وائس چانسلر سکاسٹ جموں نے اس تقریب کا افتتاح کیا اور قدرتی وسائل کی تباہی ، ماحولیاتی تبدیلی اور خوراک کی مانگ میں روز بروز ہورہے اضافے کے بارے میں تفصیلی جانکاری پیش کی ۔ انہوں نے انسانی بقا کے لئے ہریالی اور ماحولیاتی توازن کو بنائے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ڈائریکٹر ریسرچ و صدر ایس آئی ڈی اے وی ای ایس ڈاکٹر جے پی شرما نے یونیورسٹی کے سائنس دانوں سے کہا کہ وہ ماحول دوست ٹیکنالوجی کے لئے یک جٹ ہوکر کام کریں۔ بعد ازاں یونیورسٹی کے طالب علموں کی جانب سے قدرتی وسائل کی اہمیت ان کے تحفظ سے متعلق ایک تمدنی پروگرام پیش کیا ۔
کرائم برانچ نے جعلسازخاتون کوگرفتارکیا
جموں//کرائم برانچ جموں نے ایس آئی سندر سنگھ منہاس کی سربراہی میں ایک خاتون پنکی گپتاعرف سروج زوجہ شوپرتاپ گپتا ساکنہ پلاٹ نمبر 48لین نمبر9گرین انکلیونزدیک جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن رہاڑی جموں کو ایف آئی آر نمبر 18/2015 us 420, 406, 120.B/ rpcکے تحت گرفتار کیا ہے ۔ یہ خاتون لوگوں سے رقومات زیادہ سود دینے کے بہانے رقومات حاصل کرتی تھی ۔
Photo 10
دھرمارتھ ٹرسٹ کے زیراہتمام رگھوناتھ مندرمیں تقریب
جموں//جے اینڈکے دھرمارتھ ٹرسٹ نے رگھوناتھ مندرمیں ایک مذہبی تقریب کااہتمام کیاجس میں ڈاکٹرکرن سنگھ اورسوامی کارتکے نے ماتامہاکالی کی مورتیاں نصب کیں۔اس موقعہ پر ٹرسٹی یوراج وکرم ادتیہ سنگھ، یورانی چترانگڈا سنگھ ، کماررن وجے سنگھ اورصدردھرمارتھ ٹرسٹ بی آرکنڈل بھی موجودتھے۔قبل ازیں ڈاکٹرکرن سنگھ نے پوجاکی اورریاست میں امن اورخوشحالی کیلئے دعاکی۔بعدازاں ڈاکٹرکرن سنگھ ودیگرشخصیات نے مندرکمپلیکس میں انتظامات کاجائزہ لیااورانتظامی کمیٹی کی جانب سے کئے گئے اقدامات پراطمینان کااظہارکیا۔بعدازاں نے ماتاباگلاملکھی اورنٹراج مندرمیں بھی پوجاکی گئی ۔اس موقعہ پربولتے ہوئے ڈاکٹرکرن سنگھ نے شیوپریوارکی مورتیاں نصب کرنے سے رام پریوارمکمل ہوگیاہے۔اس موقعہ پربی آرکنڈل، اجے سنگھ جموال ،ڈاکٹرسپتال ورما، ودیگران نے بھی خیالات کااظہارکیا۔
Photo 12
سوموارتھیٹرسیزیزکے تحت’بھرشٹاچارختم کرو‘نکڈپیش
جمو ں//پکا تالاب جے ڈی اے پارک میں ’ایک ساتھ رنگ منڈل‘ کی طرف سے اپنی سوموار تھیٹر نشست میںایک نکڈ ’’بھرسٹا چار ختم کرو‘‘ کے نام سے پیش کیا ۔اس نکڈ کا مقصدبڑھتی ہوئی رشوت ستانی کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنا تھا۔کیوں کہ رشوت خور انسان سماجی دشمن ہوتا ہے اور اس کو نہ سماج کی پرواہ ہوتی ہے اور نہ ملک کی لیکن ان سماجی برایوں کو بڑھاوا دینے میں عام آدمی کا ہاتھ بھی ہوتا ہے کیوں کہ ہم کسی کو رشوت پکڑتے ہوئے تو دیکھتے ہیں لیکن اس کو اس کام سے روکتے نہیں ۔اس لئے ہمیں انتظامیہ یا کسی آفیسر پر رشوت ستائی کا الزام نہیں لگانا چاہیئے کیوں کہ ہم خود خاموش تماشاہی بن کر اس برائی کا نظارہ کر رہے ہیں۔نکڈ میںکرداروں کا لوگوں کے لئے یہ پیغام ہے کہ ہم میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جوہمیں کوئی بھی غلط کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں اصل میں وہ سماجی دشمن ہوتے ہیںاور وہ قوم کو کسی بھی حال میں خوش نہیں دیکھنا چاہتے اور رشوت خوری جیسی سماجی برایوں کو بڑھاوا دینے میں ہر وقت کوشاں رہتے ہیں ۔اس نکڈ کی کردار نگاری کمال کی ہے راجو اور اشوک اچھی خوبیوں کے مالک ہیں اور سماج میں کسی بھی برائی کے خلاف آواز بلند کرتے رہتے ہیں جب ان کا ایک دوست ان کو کسی کام کے لئے رشوت لینے کی بات کرتا ہے تو وہ ایک سماجی کارکن کے پاس اس بارے میں شکایت لے کر جاتے ہے جو بھرسٹا چار ختم کرو مشن چلاتے ہے اس دوران سماجی کارکن اور وہ دو دوست اس آدمی کو پکڑتے ہیں ۔اس نکڈکا پیغام یہی ہے کہ سماج میں میں برائیوں کے خلاف آوازاٹھانے کے لئے ہر آدمی کو آگے آنا چاہئے۔اس موقع پر بہت سارے لوگوں نے نکڈ کی سرہانہ کی اور جن کرداروں نے اس نکڈ میں حصہ لیا ان میں کانتا شرما،اشوک شرما،راجو میڈ،شیلی منہاس،کویتا،ویدھی منہاس،شاہد خان اوروجے ملاّ کا نام قابل ذکر ہے۔
Photo 1
سوریج پروجیکٹوں وجموں اکھنورشاہراہ کی توسیع کے کام کاجائزہ
چیف سیکرٹری نے پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا
جموں/ چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے جے این یوآر ایم کے تحت منظور شدہ سیوریج پروجیکٹوں سے متعلق ریاستی سطح کی اعلیٰ سیٹرنگ کمیٹی کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی ،چیف انجینئر یو ای ای ڈی ، کمشنر جے ایم سی اور مختلف محکموں کے کئی اعلیٰ افسران ا س میٹنگ میں موجود تھے جبکہ کمشنر سرینگر میونسپل کارپوریشن اور ڈی سی سرینگر نے میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔اس موقعہ پر بتایا گیاکہ سرینگر اور جموں کے سیوریج پروجیکٹوں کے لئے مرکز نے 132.92اور 129.23کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔علاوہ ازیں سرینگر کے لئے 108.85کروڑ روپے واگزار کئے گئے ہیں جن میں سے 96.70کروڑ روپے صرف کئے جاچکے ہیں۔ اسی طرح جموں میں 70.21کروڑ روپے میں سے مارچ 2018 کے آخر تک 66.06کروڑ روپے کا تصرف عمل میں لایا گیا۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ گریٹر سرینگر کے لئے کئی سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں جبکہ کئی ایک سکیموں کو اکتوبر 2019ء تک مکمل کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے جموں اور سرینگر میں کئی سیوریج پروجیکٹوں کے پمپنگ سٹیشنوں کے ٹینڈرنگ کام میں ہو رہی تاخیر کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے جی ایم این بی سی سی کو ہدایت دی کہ وہ ٹینڈر 27؍ اپریل 2018تک جاری کریں۔چیف سیکرٹری نے ڈی سی سرینگر کو ہدایت دی کہ وہ این بی سی سی اور دیگر متعلقہ محکموں کی ایک جائزہ میٹنگ منعقد کر کے پروجیکٹ کی عمل آوری میں حائل رُکاوٹوں کو دور کرائیں۔انہوں نے بعد میں ایک میٹنگ کے دوران جموں ۔اکھنور سڑک کی کشادگی کے کام کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے جموں سے اکھنور تک 30.7کلومیٹر لمبی چار گلیاروں والی سڑک کے مختلف پہلوئوں کو زیر بحث لایا۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں کوہدایت دی کہ وہ اس پروجیکٹ کے اہداف کی وقت پر حصولیابیوں کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے حوالے سے ناجائز تجاوزات کو جلد از جلد ہٹایا جانا چاہیئے تاکہ پروجیکٹ کو وقت مکمل کیا جاسکے۔فائنانشل کمشنر مکانات و شہری ترقی کے بی اگروال ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، ڈویژنل کمشنر جموں ہمنت کمار شرما ، کمشنر سیکرٹری آر اینڈ بی ، سنجیو ورما کے علاوہ کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔
Photo 2
حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرانے کی وعدہ بند :کویندر
جموں/ جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے سینک کالونی گاندھی نگر میں ڈیڑھ کلو میٹر لمبے نالے پر کام کا افتتاح کیا ۔ یہ پروجیکٹ 2.7 کروڑ روپے کی لاگت سے عملایا جا رہا ہے اور اس کی بدولت علاقے میں پانی کی نکاسی ممکن ہو سکے گی ۔ سپیکر نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ اس پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ بعد میں سپیکر موصوف نے ایک عوامی میٹنگ کے دوران لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائیزہ لیا ۔ سپیکر نے کہا کہ جموں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے علاقے میں مختلف ترقیاتی کاموں پر 70 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں اس کے علاوہ ڈگیانہ ، نئی بسی ، گنگیال اور دیگر علاقوں میں مختلف کاموں پر 50 کروڑ روپے صرف کئے جا رہے ہیں ۔ کویندر گپتا نے کہا کہ موجودہ حکومت گاندھی نگر حلقے کے لوگوں کو تمام بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کی وعدہ بند ہے ۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے تمام مطالبات کو مرحلہ وار طریقے پر پورا کیا جائے گا ۔ دریں اثنا سپیکر نے سیکٹر بی سینک کالونی علاقے میں 250 کلو واٹ ٹرانسفارمر کو عوام کے نام وقف کیا تا کہ علاقے میں بجلی کی سہولیات میں بہتری لائی جا سکے ۔
photo 3
سنیل شرما کی صدارت میں ایس آر ٹی سی کی 78ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ
ریاست میں پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو اَپ گریڈ کرنے پر زور دیا
جموں/ حکومت ریاست کے دیہی ، دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات میں بہتری لانے اور انہیں اَپ گریڈ کرنے کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ان باتوں کا اظہار ٹرانسپورٹ کے وزیر مملکت سنیل کمار شرما نے آج جے اینڈ کے ایس آر ٹی سی کی 78ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ کا انعقاد محکمہ کی کلہم کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا تھا۔میٹنگ میں کارپوریشن کو درپیش مختلف مسائل پر غور و خوض کی گیا ۔میٹنگ میں ریاست بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ خدمات کو اَپ گریڈ کرنے کی ضرورت کے مد نظر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔پی پی پی موڑ کے ذریعے آرام دہ بسوں کو کرایہ پر لینے ، کنٹریکٹ بنیادوں پر مختلف اسامیوں کو پُر کرنے ، جے کے ایس آر ٹی سی بزنس کمیونٹی سینٹر کو تجارتی مقاصد کرنے کے استعما ل کرنے کے معاملات میٹنگ میں زیر بحث آئے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کارپوریشن کو جدید طریقے پر چلانے اور اس کی کارکردگی میں شفافیت لانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن نہ صرف عوام کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرے گی بلکہ کارپوریشن کی کارکردگی میں اور زیادہ بہتری لانے وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ کارپوریشن کو مستقبل میں اپنی کاوشوں میں اور زیادہ محنت کرنے اور آمدنی بڑھانے کی کوشش کرنی ہوگی۔
حکومت کا ’اُڑان ‘ کے انتظامیہ کو
محکمہ تکنیکی تعلیم میں ضم کرنے کا فیصلہ
جموں/ حکومت نے اُڑان کے انتظامیہ کو محکمہ تکنیکی تعلیم میںضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جی اے ڈی کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے کے مطابق سٹیٹ فیسلٹیشن میکانزم سکیم’ اُڑان‘ بشمول تمام ریکارڈ کے محکمہ تکنیکی تعلیم میں منتقل کرنے کو منظوری دی گئی ہے ۔پانچ برسوں کے دوران اس سکیم کی عمل آوری کے سلسلے میں 750 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔