ہندی نغمہ ’دل کا سکون‘ کا اجراء
جموں//بگ سٹار میوزک کی طرف سے ہندی نغمہ ’’دل کا سکون ‘کے اجراء کے سلسلہ میں پریس کلب میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ گانا ملن کپور نے گایا ہے جب کہ اس کے نغمہ نگار راہل مہرہ ہیں۔ انگد پال سنگھ سوڈھی اور راہل مہرہ نے مشترکہ طور پر اس گیت کو بنایا ہے جب کہ ہدایت کاری راہل مہرہ کی ہے ۔ ویڈیو میں ارجن بھگت، دیکشا انتھال اور دیکشا جموال شامل ہیںجب کہ اسے کھنہ سٹوڈیو کی طرف سے سپانسر کیا گیا ہے ۔ دل کا سکون ریلیز کرتے ہوئے تقریب میں موجود مقررین نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اسے سامعین کی طرف سے پسند کیا جا ئے گا۔
ادہم پورمیں خون کے عطیہ کاکیمپ منعقد
اد ہم پور //ضلع ریڈکراس سوسائٹی ، ضلع ہیلتھ سوسائٹی ونرنکاری چیریٹیبل فاونڈیشن کے اشتراک سے ادہم پور میں خون کے عطیے کاایک کیمپ منعقد کیا ۔اس دوران قریباً 115 لوگوں نے متعدد حادثات میں قیمتی جانیں تلف ہوئیں ۔ ذرائع ہونے سے بچانے کے لئے خون کا عطیہ دیا۔اس کیمپ میں چیف میڈیکل آفیسر ادہم پورمہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے اور انہوں نے ہی نرنکاری چیریٹیبل کے زونل انچارج کی موجودگی میں کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر زونل انچارج نے کہا کہ یوم انسانی یکجہتی کے موقعہ پرپروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے اور آنے والے وقت میں اس طرح کے مزید کئی کیمپوں کا اہتمام کیا جائے گا۔اس دوران سکریٹری ریڈکراس سوسائٹی، انچارج نرنکاری مشن ادہم پوررتن لال،اور بلڈ بنک کے ملازمین موجود تھے۔
نگروٹہ بلاک میں سوچھ بھارت مشن
صاف ستھرامومنٹ کادھاندلیوں کاالزام
جموں//جموں کشمیر صاف ستھرہ مومنٹ کے صدرشوکت علی چوہدری نے کہا ہے کہ سوچھ بھارت ابھیان کے نام بلاک نگروٹہ میں دھاندلیوں کاالزام عائد کیاہے۔ یہاں جاری پریس بیان میںصاف ستھرہ مومنٹ کے صدر چوہدری شوکت علی نے نگروٹہ کے کئی دیہی علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ نگروٹہ میں سوچھ بھارت ابھیان کے تحت بنائے گئے بیت الخلا میں محکمہ دیہی ترقی نے دھاندلیاں کی ہیں،انہوں نے کہاکہ نگروٹہ کے کئی علاقوں میں تعمیر شدہ بیت الخلا میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری ہوئی ہے ۔انہوںنے سرکار سے مانگ کی ہے کہ فوری طور پراس معاملے کی تحقیقات کی جائے۔انہوںنے مزید کہا کہ سوچھ بھارت ابھیان کے نام پر زمینی سطح پر صرف کاغذی گھوڑے دوڑائے گئے ہیںلیکن زمینی سطح پرکچھ نہیں ہواہے۔
پلوڑہ میں سڑکوں پر تار کول بچھانے کے کام کی شروعات
جموں//صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے پلوڑہ میں دو کلومیٹر لمبی سڑک پر تار کول بچھانے کے کام کی شروعات کی اور اس کام پر 72لاکھ روپے صرف کئے جارہے ہیں۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ موجودہ حکومت ریاست کے تمام علاقوں میں بنیادی سہولیات کو بڑھاواد ینے کے لئے وعدہ بند ہے اور اس دوران سڑک رابطوں کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی میں سڑکوں کا ایک اہم رول ہے اور موجودہ حکومت نے پچھلے تین برسوں کے دوران سڑکوں کا ایک جال بچھایا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی سہولیت کے لئے کئی سڑکوں پر تار کول بچھایا جارہا ہے ۔وزیر نے انجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ کاموں کے معیار کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔انہوں نے کہاکہ سڑکوں اور تار کول بچھانے کے کام کے ساتھ کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور لیت و لعل برتنے والے انجینئروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
امیتابھ ،رینہ اورایڈیشنل ڈی جی گورنر سے ملاقی
جموں//وزیر اعلیٰ کے صلاح کار پروفیسر امیتابھ مٹو اور ایڈیشنل ڈی جی پی نے آج راج بھون جموں میں گورنر این این ووہر اکے ساتھ ملاقات کی۔پروفیسر مٹو نے ریاست میں اعلیٰ تعلیم کے محاذ پر جاری مختلف سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات دیں۔گورنر نے پروفیسر مٹو سے تلقین کی وہ نوجوانوں کی مجموعی نشو و نما کے لئے اٹھائے جارہے اقدامات میں بہتری لانے اور نوجوانوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے اور تعلیمی اداروں میں ہرسطح پر تدریسی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کریں۔اے ڈی جی پی سی آئی ڈی عبدالغنی میر نے آج راج بھون جموںمیں گورنر این این ووہر اکے ساتھ ملاقات کر کے انہیں ریاست کے تعلق سے مختلف معاملات کے بارے میں جانکاری دی ۔ دریں اثنا شری امرناتھ جی شرائین بورڈ کے ممبر اور شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے قانون مشیر ڈی سی رینہ نے آج راج بھون جموں میں گورنر این این ووہر ا کے ساتھ ملاقات کی۔ڈی سی رینہ نے دونوں استھاپنوں سے جڑے کئی قانون معاملات پر گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
’ دی رُسٹک لداخ ، کشمیر اینڈ جموں‘اور ’ریور دیویکا‘کا اجراء
جموں//گورنر این این ووہرا اور ان کی اہلیہ اوشا ووہر انے آج راج بھون جموں میں ’’ دی رُسٹک لداخ ، کشمیر اینڈ جموں‘ اور ’ریور دیویکا‘نامی کتابوں کی رسم اجرائی انجام دی ۔اس دلکش شمارے میں جموں ، کشمیر اور لداخ کے حسین اور سیاحتی مقامات کی تصویریں شامل کی گئی ہے ۔ یہ تصویریں پیشہ ور فوٹو گرافر مکیش گپتا نے کھینچی ہے ۔رسم اجرائی انجام دینے کے بعد گورنر اور ان کی اہلیہ نے مکیش گپتا کو مبارک باد دی۔گورنر نے سنسکرت سکالر پنڈت مول راج شاستری کی تصنیف کردہ کتاب" River Devika'' کی رونمائی بھی کی۔اس کتاب میں سنسکرت شلوک دیوِکا کا گوری کُنڈ سے لے کر سانبہ تک کے سفر کی عکاسی کی گئی ہے۔گورنر نے اس موقعہ پر پنڈت شاستری کے کام کی تعریف کرتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ اس طرح کا کام جاری رکھیں۔اس موقعہ پر ممبر شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ ڈاکٹر چندر مولی رینہ بھی موجود تھے۔
مانَو ایکتا دِوس پر خون کے عطئیے کے کیمپ کا افتتاح
جموں//ریاستی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے مانَو ایکتا دوس کے سلسلے میں سنت نرنکاری چئیر ٹیبل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شاستری نگر جموں میں واقع سنت نرنکاری ست سنگ بھون میں منعقد کئے گئے خون کے عطئیے کے کیمپ کا افتتاح کیا ۔ قابلِ ذکر ہے کہ یہ دن سنت نرنکاری مشن کے اہتمام سے ہر سال 24 اپریل کو منایا جاتا ہے ۔ فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں 83 ایسے کیمپوں کا انعقاد کیا ہے ۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سپیکر نے یہ کیمپ منعقد کرنے اور عوامی خدمت کیلئے مشن کے عہدے داروں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے پرنسپل سیکرٹری کی کاوشوں کی بھی سراہنا کی ۔ اس موقعہ پر ایم ایل سی وکرم رندھاوا اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ کیمپ کے انعقاد میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں اور انڈین ریڈ کراس سوسائیٹی نے بھی اشتراک دیا تھا ۔
خصوصی سیل کشمیری مائیگرینٹوں کے مسائل حل کر رہی ہے
نئی دہلی// مائیگرینٹوں کی خصوصی سیل نے نئی دہلی میں کشمیر مائیگرینٹوں کے لئے مستقل رہایشی سند جاری کرنا شروع کیا ہے۔یہ قدم دو سال بعد دوبارہ شروع کیا گیا ہے اور سیل کو لوگوں کی بھاری تعداد اپنے مسائل حل کرنے کے لئے پیش پیش ہورہے ہیں۔ اب تک100 درخواست دہندگان خصوصی سیل میں پی آر سیز حاصل کرنے کے لئے حاضر ہوئے۔ یہ عمل25 اپریل2018 سے شروع ہوگا۔خصوصی سیل نے ملک کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے مائیگرینٹوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے مسائل حل کروانے کے لئے سیل سے رابطہ قائم کریں۔کنبوں کے ممبران کے لئے رجسٹریشن کارڈ کے اجراء کا معاملہ بھی دہلی کے این سی ٹی حکام کے ساتھ اُٹھایا گیا ہے۔مائیگرینٹوں کے کئی نمائندوں نے وزیر اعلیٰ جموں وکشمیر کی ان کاوشوں کو سراہا ہے۔
عدالتوں کے اوقات کارجاری
جموں//رجسٹرار جنرل کی طرف سے جاری کی گئی ایک نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقین سے کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ اور اس کی دیگر ماتحت عدالتیں یکم مئی2018 ء سے گرمائی سین 2018 کے دوران ایک مقررہ وقت کے شیڈول کے مطابق کام کریں گی۔اسی طرح ہائی کورٹ وِنگ سرینگر کے عدالتی اوقات صبح10:30 سے ایک بجے اور بعد دوپہر2 بجے سے4:30 بجے تک مقرر ہوں گے۔ ہائی کورٹ وِنگ جموں کے عدالتی اوقات8:30 صبح سے10:30 اور11 بجے سے1:30 تک جاری رہیں گے۔جموں صوبے کی ماتحت عدالتوں کے دفتری اوقاف صبح8 بجے سے1:30 بجے( سوائے کشتواڑ، بٹوت، بانہال، گُول، بنی، اُکھڑال اور جوڈیشل ضلع بھدرواہ کے) مقرر ہوں گے۔صوبہ کشمیر کی ماتحت عدالتوں کے دفتری اوقات صبح10 بجے سے4:30 بجے مقرر ہوں گے۔ یہی دفتری اوقات کشتواڑ، بٹوت، بانہال، گُول، اُکھڑال اور جوڈیشل ڈسٹرکٹ بھدرواہ میں مقرر ہوں گے۔
کونسل پینل نے نروال منڈی کا دورہ کیا
جموں//جموں وکشمیر قانون ساز کونسل کی ڈیپارٹمنٹ ریلیٹیڈ سٹینڈنگ کمیٹی نے چئیرمین رمیش اروڑہ کی قیادت میں ڈائریکٹر ہارٹی کلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ فروٹ مارکیٹ نروال کا دورہ کیا اور وہاں میوؤں اور سبزیوں کے تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔دیگر ممبران میں ارکان قانون سازیہ وبودھ گپتا، گردھاری لال رینہ اور ایس چرن جیت سنگھ شامل ہیں۔اس موقعہ پر میوؤں اور سبزیوں کے تاجروں کے کئی وفود کمیٹی سے ملاقی ہوئے اور انہیں اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔کمیٹی نے وفود کے مسائل بغور سُنے اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کے مسائل کو متعلقہ حکام سے اُٹھایا جائے گا۔ڈائریکٹر ہارٹی کلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر اور دیگر متعلقہ افسران بھی کمیٹی کے ہمراہ تھے۔
ستواری اور نروال میں سلبھ ٹوائیلٹ کمپلیکس کا سنگ بنیاد
جموں//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے ائیر پورٹ روڈ ستواری اور نروال چوک جموں میں دو سلبھ ٹوائلٹ کمپلیکسوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ایم ایل سی وکرم رندھاوابھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ان عوامی سہولیات کو سوچھ بھارت مشن کے تحت جموں میونسپل کارپوریشن 21 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کرے گی۔اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ حکومت ریاست بھر کے شہری علاقوں میں3 ماہ کے اندر100 ایسے کمپلیکس تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تا کہ ماحول صاف رہے۔