پولیس کا بنی گتی میں عوامی دربار
حافظ قریشی
بنی // ایس ڈی پی او بسوہلی سنیل سنگھ نے بنی کے گتی میں عوامی دربار کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے پولیس اور عوام کے درمیان آپسی تامل بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپسی تال میل سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔موصوف نے دربار میں آئے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور متعلقہ محکموں سے رابطہ کر کے انہیں بنیادی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔سنیل سنگھ نے بنی کی ہندو مسلم بھائی چارے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے چلا آ رہا آپسی بھائی چارے کو ختم نہ ہونے دیں ۔
پی ڈی پی اور این سی کا فوٹو جرنلسٹ پریم گپتا کے انتقال پر دُکھ کا اظہار
جموں// نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے جموں کے ایک معروف فوٹو جرنلسٹ پریم گپتا کے انتقال پر دُکھ اور صدمے کا اظہار کیاہے۔جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے کہا کہ پریم گپتا ایک پیشہ ور فوٹو جرنلسٹ تھے جنہوںنے تن دہی اور لگن کے ساتھ اپنا کام انجام دیا۔ انہوں نے پریم گپتا کے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی کی آتما کی شانتی کے لئے دعا کی ہے ۔ادھر پی ڈی پی کے نائب صدر سرتاج مدنی کے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ کنبہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ گپتا 3/مئی کو صبح مختصر علالت کے بعد وفات پاگئے تھے۔صحافت کے میدان میں گپتا کی کارکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے مدنی کے کہا کہ آنجہانی ایک کہنہ مشق فوٹو جرنلسٹ تھے اور صحافت کے میدان میں انجام دی گئی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
سدھرا میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان
جموں//جموں کے علاقہ سدھرا میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کی وجہ سے عام لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سدھرا علاقہ میں پورا پورا دن بجلی بند رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جوں جوں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے بجلی کی کٹوتی میں بھی اضافہ ہوتا جاتا ہے ۔ سدھرا کے نکی محلہ کے عوام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 3مئی کو صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بجلی بند رہی ۔اس دوران جو عوام خاص طور سے نوزائد بچوں ، بیماروں اور ضیف لوگوں کا ہوا وہ ناقابل بیا ن ہے ۔لوگوں نے کہا کہ محکمہ کا اس علاقہ میں غیر اعلانیہ بجلی بند رکھنے کا معمول بن گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’معمولی سے ہوا کیا چلتی ہے کہ بجلی کا بنیادی ڈھانچہ درہم برہم ہوجاتا ہے ‘‘۔ علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اس غیر علانیہ بجلی کی کٹوتی کو فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو وہ سڑکوں پر آکر مظاہرے اور احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
بلاور واقعہ: گوجر بکر وال تحریک کی مذمت
جموں //گزشتہ دو روز قبل کٹھوعہ بلاوار میں ایک نوجوان و کالج طالب علم لیاقت علی ولد منیر حسین کی ہلاکت پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔گوجر بکروال دیش تحریک انصاف کی جانب سے ریاستی صدر چودھری نزاکت کی سربراہی میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میںغمزدہ کنبہ کے ساتھ گہری ہمدردی اور یک جہتی کا اظہار کیا گیا اور اس وحشیانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ چودھری نزکت کے کہا کہ اس طرح کے واقعات سخت افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر امن و امان کو درہم برہم اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں اس لئے حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں نمٹے ۔پریس کانفرنس میں سبھی حکام خصوصی طور سے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے اپیل کی گئی کہ وہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کرائے تاکہ قصور واروں کو کی سزا مل سکے۔
’’پانی بچائو، پرندے بچائو‘‘
ڈاگرا سبھا کی طرف سے 5مئی کو سالانہ تقریب کا اہتمام ہوگا
جموں//ڈوگرہ صدر سبھا کی جانب سے 5مئی 2018کو ڈوگرہ صدر سبھا بھون میں صبح ساڑھے 10بجے ’’پانی بچائو، پرندے بچائو‘‘ ایک سالانہ تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے لئے محکمہ جنگلات کا بھر پور تعا دن حاصل ہے ۔ اس تقریب کے انعقاد کرنے کا مقصد عوام کو پانی اور حیاتیات اور نباتات کی اہمیت کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے ۔ توقع ہے کہ اس تقریب میں کافی تعداد میں ماہرین تعلیم ، سائینس دان اور ماحولیات کے ماہرین شرکت کریں گے اور اپنے تجربات اور معلومات کی بنیادوں پر پینے کے پانی کی اہمیت اور چرندوں و پرندوں کے تحفظ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
جموں یونیورسٹی میں ورک شاپ کا اہتمام
جموں //جموںیونیورسٹی کے بزنس سکول کی جانب سے نیشنل کونسل آف رورل انسٹیچوٹس کے اشتراک سے رورل منیجمنٹ اینڈ رورول کیمونٹی کے موضوع پر ایک ورک شاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ورکشاپ کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آر ڈی شرما نے کیا ،جو کہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی بھی تھے۔اپنے خطاب میں انہوں نے دیہی علاقوں میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور جموں یونیورسٹی کو دیہی کیمونٹی ڈیوپلمنٹ اور دیہی مدعوں پر مبنی تعلیم کی ضرورت پر زور دیا۔پروگرام کا این سی آر آئی کے سینئر کنسلٹینٹ ڈاکٹر وی پی شرما نے اہتمام کیا تھا ۔ اس سے قبل بزنس اسکول کے ڈائرکیٹر پروفیسر الکا شرما نے حاضرین کا استقبال کیا ۔پروگرام میں نظامت کے فرائض پروفیسر سمیر گپتا نے انجام دئے۔ورکشاپ سے سینئر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امیشا گپتا نے بھی خطاب کیا ۔ورکشاپ میں مختلف شعبوں کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔
پنتھرز پارٹی اکا کٹھوعہ عصمت دری و قتل معاملہ کی از سر نو تحقیقات کا مطالبہ
جموں//جموں کشمیر پنتھرس پارٹی نے رسانہ کٹھوعہ کی معصوم بچی کی عصمت ریزی اور قتل کے وحشیانہ فعل کی صاف و شفاف تحقیقات اور مجرموں کو قرار واقعی سزا ینے کا مطالبہ کیا ہے ۔جنرل سیکرٹری پنتھرز پارٹی انیتا ٹھاکر نے رسانہ کا دورہ کیا اور مقتولہ بچی کے والدین کے ساتھ ملاقات کی ۔انہوں نے دیگر متعدد لوگوں سے بھی ملاقات کی جو ملزم اشخاص کے کنبوں کو جانتے ہیں ۔ انیتا نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں اپنے وکلاء کو ہدایت دیں کہ وہ سی بی آئی یا دیگر کسی مرکزی ایجنسی کو اس معاملے کی از سر نو تحقیقات کی اجازت دیں ۔