سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کو کہا کہ مرکز جموں کشمیر کے لوگوں کو ’’بے اختیار‘‘بنارہا ہے اور انہیں جنگجوئوں کے ساتھ مبینہ روابط کشمیریوں کو ’’محروم اورذلیل ‘‘ کرنے کا نیا بہانہ ہے۔وہ حال ہی میں چھ سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرنے پر اپنے ردعمل کااظہار کررہی تھیں۔محبوبہ نے ٹوئٹرپر لکھا،’’جموں کشمیرکے لوگوں کو بے اختیار بنانے کیلئے حکومت ہند کے فرمانوں کی کوئی حدنہیں۔جموں کشمیرمیں روزگار پیدا کرنے کے مواقع کیلئے سرمایہ کاری کرنے کے دعوئوں کے برعکس وہ دانستہ سرکاری ملازمین کو نکال رہے ہیں یہ جانتے ہوئے بھی کہ جموں کشمیرمیں روزگار کیلئے لوگوںکاانحصارسرکاری نوکریوں پر ہے‘‘۔انہوں نے کہا،’ ’کشمیریوں کالامتناہی’’پیچھا‘‘ کرنے سے مرکز کے ’’اُس جعلی بیانیہ کہ جموں کشمیرمیں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے‘‘ کی ہوا نکل جاتی ہے۔