سرینگر//محکمہ امور صارفین و شہری رسدات نے وادی میں مرغ کی فی کلو قیمت میں 25روپے کا اضافہ کر کے قیمت135روپے فی کلو مقرر کی ہے۔مرغ فی کلو پہلے 110روپے مقرر تھی۔محکمہ کی جانب سے انڈے45روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ڈائریکٹر امور صارفین و شہری رسدات بشیر احمد خان کی طرف سے پیر کو اس سلسلے میں ایک حکم نامہ زیر نمبرDFCS&CAK/S/PoultRY/2020/3725-38محررہ یکم جون 2020جاری کیا گیا جس میں مرغ (بوائلر) کی قیمت فی کلو145روپے،مرگ لیئر کی قیمت85روپے فی کلو ،مرغ پیرنٹ فی کلو110روپے فی کلو اور انڈے45روپے فی درجن کے حساب سے مقرر کی گئی۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ حاصل اختیارات کے تحت ڈائریکٹر موصوف نے ان چیزوں کی قیمت سر نو مقرر کی۔