احمد آباد // اپنی تشہیری مہم کے ایک حصے کے طور پر ، جموں و کشمیر محکمہ سیاحت نے کل سابرمتی ریور فرنٹ پر سائیکلنگ ایونٹ کا اہتمام کیا۔اس موقع پر محکمہ سیاحت کے افسران جن میں جوائنٹ ڈائریکٹر سیاحت جموں نتاشا کلسوترا او سی ای او ، پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی مسرت ہاشم موجود تھے۔ مقامی ٹریول ٹریڈ برادری کے نمائندوں کے علاوہ ، مقامی لڑکوں نے ٹورزم پروموشنل لباس پہنے اس تقریب میں شرکت کی۔افسران نے دیگر پہلوؤں کے علاوہ شرکاء کو نئی منزلوں کے اضافے کے علاوہ نئی فلم پالیسی بنانے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں کوویڈ کے بعد کے منظر نامے کو شیئر کیا اور سیاحت کے شراکت داروں کی حفاظت کے لیے انتظامیہ کے مثبت اقدامات کو اجاگر کیا جن میں ویکسینیشن مہم اور صلاحیت بڑھانے کے اقدامات شامل ہیں۔تمام متعلقہ معلومات فلم انڈسٹری کے نمائندوں کے ساتھ شیئر کی گئیں تاکہ انہیں جموں و کشمیر میں آنے اور شوٹنگ کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔