جموں//نیشنل کانفرنس کے سرپرست ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے سابق سپیکر ،قانون سازاسمبلی اورممبراسمبلی عیدگاہ حلقہ مبارک گُل کے نسبتی ہمشیرہ شہزادہ نثار زوجہ نثاراحمدگُل کی وفات پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکیاہے۔شہزادہ نثار گذشتہ روزایمزہسپتال دہلی میں انتقال کرگئی تھیں۔یہاں جاری پریس بیان کے مطابق ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے شہزادہ نثارکی اچانک وفات پرگہرے صدمے کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ ہم مبارک گل اوردیگرلواحقین کے غم میں برابرشریک ہیں۔شرومنی اکالی دل کے سینئرلیڈراورسینئرنائب صدراورلوک سبھاممبر کھڈور صاحب حلقہ پنجاب رنجیت سنگھ بھمبرا نے بھی شہزادہ نثارکی وفات پرگہرے صدمے کااظہارکیاہے۔ رنجیت سنگھ بھمراکی تعزیت مبارک گل ودیگرلواحقین تک اوایس ڈی افسر،آن سپشیل ڈیوٹی دھن جیت سنگھ کی وساطت سے پہنچائی ۔فاروق عبداللہ اورممبرپارلیمنٹ رنجیت سنگھ بھمبراورجوائنٹ سیکریٹری ہائی جے اینڈکے راجہ غلام نبی وانی اوردھمن جیت سنگھ اوایس ڈی ایم پی لوک سبھانشست کھڈور نے مرحومہ کیلئے دعاکی ۔تعزیت کااظہارکرنے کے موقعہ پرمتعددمعززین بشمول علی محمداین سی جنرل سیکریٹری ،سابق این سی ایم ایل اے ناصراسلم وانی بھی موجودتھے۔