مینڈھر//ما ہ رمضان میں ناجائز منافع خوری کو دیکھتے ہو ئے انتظامیہ نے ہر نی میں دوکانو ں کا معائنہ کیاجس دو ران کئی کونٹل گلی سڑی سبز یو ں کو تباہ کیاگیا جبکہ غیر دوکا ندارو ں پر 5700روپے جر مانہ بھی عائد کیاگیا ۔اسسٹنٹ کمشنر فو ڈ اینڈ سیفٹی پونچھ طا رق چوہد ری، نا ئب تحصیلدار ہر نی کبیر حسین،ٹی ایس او مینڈھر خا لق چوہد ری اور ایس ایچ او گو رسائی نے ہر نی اور اس کے گر دو نو اح میں دوکا نو ں کا معائنہ کیا۔ اس دوران ٹیم نے کئی کو نٹل گلی سڑی سبز یو ں کو ضائع کیا جبکہ ناجائز منا فع خور اور بغیر ریٹ لسٹو ں والے دوکا ندارو ں سے 5700روپے جر مانہ وصول کیا۔اس موقعہ پر چیکنگ ٹیم نے دوکا ندارو ں کو ہد ایت دی کہ ما ہ رمضان میں ناجائز منافع خوری نہ کریں اور تازہ سامان فروخت کریں ۔انہوںنے کہاکہ خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔