سرینگر//کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے اور نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڈگام پولیس نے ماگام تھانہ میں دو افراد کے خلاف کیس درج کر لیا ہے ۔ناربل میں شبانہ گشت کے دوران ماگام تھانہ کی پولیس پارٹی نے ناربل میں کورونا کرفیو اور غیر قانونی نقل و حمل کی خلاف ورزی کرنے پر 2افراد کو گرفتار کیا ۔ گرفتار افراد کی شناخت عاشق احمد شاہ اورجاوید احمد شاہ ولد غلام نبی شاہ ساکن تکیہ بٹ پورہ کنزر کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے لوگوں سے درخواست کی کہ حکومت کی طرف سے وضع کردہ رہنما خطوط واحکامات پر عمل کریں ۔