کپوارہ//ہندوارہ پولیس نے جمعہ کو اس ملزم کے خلاف عدالت میں چالان پیش کیا جس نے ایک دوشیزہ کے چہرے پر تیزاب پھینکا تھا ۔ہنداورہ کے پالپورہ کرالہ گنڈ علاقے میں ایک ماہ قبل اعجاز احمد ڈار اور محمد عباس نجار نامی افرادنے مبینہ طورایک سازش کے تحت ایک جو اں سال لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جس کی وجہ سے اس کا چہرہ جھلس گیا ۔ہندوارہ پولیس نے فوری طور پر دونو ں ملزموں کو گرفتار کر کے کرالہ گنڈ پولیس تھانہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 14/2017 ,US,326.A ,452,109RPCدرج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ایس پی ہندوارہ غلام جیلانی وانی نے ایس ڈی پی او ہندوارہ شبیر احمد خان کی قیادت میں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور جمعہ کوہندوارہ عدالت میں چالان پیش کیا ۔