عشرت حسین بٹ
منڈی// سنیچر کو ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی لورن کے سلطان پتھری علاقے میں ایک ٹاٹا سومو سڑک حادثے کی شکار ہو گئے جس میں سوار چھ آفراد زخمی ہو گئے جنھیں بعد ازاں مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے لورن کے نزدیکی ہسپتال میں لایا گیا ۔پولیس کے مطابق سنیچر کو بعد دوپہر لورن کے علاقہ سلطان پتھری میں ایک ٹاٹا سوموزیر نمبر JK12 4868 سڑک حادثے کا شکار ہو گئی جس میں سوار چھ آفراد زخمی ہو گئے جنھیں بعد ازاں علاج کے لئے لورن کے نزدیکی ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں انہیں ابتدائی علاج دیا گیا بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا جہاں پر ان کا علاج کیا گیا ۔ان زخمیوں میں سے ایک شخص کو بہتر علاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ لے جایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت بہتر ہے۔