جموں/جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے کہا کہ حکومت ناجائز تجاوزات کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اس سلسلے میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان باتوں کا اظہار وزیر نے قومی شاہراہ پودے لگانے کی عمل کا جائزہ لینے کے دوران جنگلات کے افسروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ پی سی سی ایف روی کیسر، چیئرمین ایس پی سی بی بی سدھارتا، ڈائریکٹر سوشل فارسٹری اشونی گپتا، ڈائریکٹر ماحولیات او پی شرما، ایڈیشنل پی سی سی ایف این پی سنگھ، ڈائریکٹر سوئیل واٹر اینڈ کنزرویشن جاوید اقبال پنجو، سی سی ایف ایکو ٹورازم جے فرنکوئی، ایم ڈی ایس ایف سی سریش گپتا ،سی ایف فاروق گیلانی ، ڈائریکٹر ایس ایف آر آئی بی ایم شرما، سی ایف ایسٹ سرکل خواجہ قمرالدین ، ریجنل ڈائریکٹر ایس ایف روپ کور اوتار ، ریجنل ڈائریکٹر وائیلڈ لائف ڈاکٹر وی ایس سنتھل کمار ، ریجنل ڈائریکٹر چودھری شوکت علی ودیگر جنگلات کے افسران وزیر کے ہمراہ تھے۔وزیر نے ایس پی سی بی کو ہدایت دی کہ وہ سٹون کریشروں ، اینٹوں کے بٹھوں اور سیمنٹ فیکٹری کے مالکان کے نام باضابطہ نوٹس جاری کریں جنہوں نے ابھی تک اپنے کار خانوںمیں کثافت روکنے کے سلسلے میں سائنسی آلات نصب نہیں کئے ہیں۔انہوں نے افسروں سے کہاکہ وہ ناجائز تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کارروائی عمل میںلائے ۔
وزیر جنگلات کا بسوہلی کا دورہ
کٹھوعہ//جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے بسوہلی کا دورہ کرنے کے دوران وہاں کے لوگوں کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات کا جائزہ لیا۔انہوں نے حلقہ انتخاب کے دور دراز علاقوں میں عوامی شکایات کے ازالے کے سلسلے میں کئی میٹنگیں منعقد کیں۔ وزیر نے جنڈروٹا ، سیلاگ ، نگالی ،جندارالی ۔ پلاچ ،باگ ، گھوڑل ، گارلو ، بڑی گھاٹ اور ترورا دیہات کا دورہ کیا اور لوگوں کے مسائل بغور سنے۔ وزیرنے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔ڈائریکٹر سوشل فارسٹری اشونی گپتا، ڈائریکٹر سوئیل کنزرویشن جاوید اقبال پنجو ، چیئرمین پی سی بی وی سدھارتھ ، جوائنٹ ڈائریکٹر پون کمار کڑیار ، اے ڈی سی بلاور سنجے گپتا وزیر کے ہمراہ تھے ۔