منڈی// ایڈمنسٹریٹر اوقاف پونچھ ریاض آتش نے منگل کو شیش محل پونچھ کے قریب قبرستان کا دورہ کرکے اس کا جائزہ لیا۔اس دوران شیش محل کی عوام کا ایک وفد نے ایڈمنسٹریٹر ریاض آتش سے ملاقی ہواجس نے قبرستان کو تحفظ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس مقامی قبرستان کی خستہ حالت ہے اور قبروں کی بے حد بے حرمتی ہو رہی ہے ۔وفد کے ارکان ننے کہاکہ قبرستان کے بیچ میں سے راستے نکالے گئے ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔ ریاض آتش نے پایا کہ واقعی کچھ مفاد پرست لوگوں نے ناجائز قبضہ کرکے قبرستان کی بے حرمتی کی ہے ۔انہوںنے موقعہ پر قبرستان کو اوقاف کی تحویل میں لیکر اس کی تاربندی کا حکم دیا تاکہ اس کوتحفظ دیاجاسکے ۔اسکے بعد ایڈمنسٹریٹر موصوف نے عید گاہ پونچھ کا بھی دورہ کیا اور کئے گئے انتظامات کاجائزہ لیا ۔