مینڈھر//فوج کی طرف سے مینڈھر کے ہائی سکول دھارگلون بسونی میں میڈیکل و ڈینٹل کیمپ کا اہتمام کیاگیا۔اس کیمپ کا مقصد مقامی آبادی کو معیاری ادویات کی فراہمی اور ان کی طبی تشخیص تھا۔اس موقعہ پر فوج اور سیول انتظامیہ کے دس ڈاکٹروں نے سات سو سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کرکے ان میں ادویات تقسیم کیں۔اس دوران لوگوں کو ان کی صحت خاص طور پر ایچ آئی وی ،لیپروسی،صفائی وغیرہ پر جانکاری فراہم کی گئی۔طبی کیمپ منعقد کرنے پر مقامی لوگوں نے فوج کا شکریہ اد اکیا۔