پونچھ//ضلع پونچھ کے سرحدی گائوں کْسلیاں میں فوج نے زندہ گولہ کو ناکارہ بنایا۔واضح رہے کہ ہندفوج کو کْسلیاں کے مقامی لوگوں کی جانب سے جانکاری ملی تھی کہ گائوں میں زمین میں ایک زندہ گولہ پڑا ہوا ہے جس کے بعد فوج کے جوانوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بڑے ہی احتیاط کے ساتھ گولے کوناکارہ بنایا۔کْسلیاں کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کے علاقے میں ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے دوران کئی گولے آکرگرے ہیں جو ابھی تک مختلف مقامات پر پڑے ہیں اور ان کی وجہ سے ان کو ہمیشہ خطرہ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہمیشہ ان کوحفاظت کے لئے اطلاع ملتے ہی ان گولوں کو ناکارہ بنادیتے ہیں۔