منیلا//فلپائن نے بھیڑ بھاڑ والی جیلوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے قریب 22 ہزار قیدیوں کو رہا کیا ہے ۔بدھ کو مقامی حکومت کے وزیر داخلہ ایڈوآرڈو اینو نے کہا ہے کہ 17 مارچ سے 13 جولائی تک ملک بھر کی 470 جیلوں سے 21858 قیدی رہا ہوئے ہیں، جن میں 409 بوڑھے ، 621 بیمار اور 24 حاملہ عورتیں ہیں۔فلپائن کی عدالت عظمیٰ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے چھ ماہ سے بیس سال تک سزا والے قیدی کو ان کی عمر اور بیماری کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت منظور کرلی ہے ۔ خاص طور پر، بزرگ اور بیمار قیدیوں کو ترجیحی بنیاد پر رہا کیا گیا ہے ، جنھیں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ ہے ۔