عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اے آئی پلس اسمارٹ فون نے فلپ کارٹ کی متوقع سیل ’گوٹ‘ کے موقع پر اپنے اسمارٹ فونز، ویئرایبلز اور AIoT مصنوعات پر خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔ فلپ کارٹ پلس صارفین کیلئے سیل کا آغاز 3جولائی سے ہوگا جبکہ تمام صارفین کیلئے یہ سیل 4 جولائی سے کھلے گی۔اس سیل کی نمایاں پیشکش اے آئی پلس 2ہے جو اب تک کی سب سے کم قیمت 8,999روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ Nova Seriesکے اسمارٹ فون، اسمارٹ واچز، آڈیو ڈیوائسز اور ٹیبلٹس پر بھی پرکشش آفرز دی جا رہی ہیں۔اے آئی پلیس کو روزمرہ استعمال کیلئے ایک قابل اعتماد اسمارٹ فون کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اس میں 6.745انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے، 120Hz ریفریش ریٹ، Unisoc T7250 آکٹا کور پروسیسر، 50میگا پکسل AIرئیر کیمرہ، 8میگا پکسل فرنٹ کیمرہ، 6000mAhبیٹری کے ساتھ 18Wفاسٹ چارجنگ، اور Android 16 پر مبنی NxtQuantum OS دیا گیا ہے۔ فون 6GBریم اور 128GB اسٹوریج تک دستیاب ہے، جسے 1TBتک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ IP64ڈسٹ اور واٹر ریزسٹنس اور سائیڈ ماونٹڈ فنگر پرنٹ سینسر بھی شامل ہے۔اسمارٹ فون کے سی ای او ربانی مادھو شیتھ نے کہا کہ کمپنی کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین تک Ai+ایکو سسٹم کو پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلپ کارٹ GOATسیل کے ذریعے صارفین کو Pulse 2پر اب تک کی سب سے بڑی رعایت کے ساتھ Nova Seriesاور AIoTمصنوعات پر بھی بہترین قیمتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔