یو این آئی
تل ابیب//اسرائیل کے زیرِ محاصرہ غزّہ کی پٹّی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27ہو گئی ہے ۔اسرائیل فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری نے حماس کو نہیں اسلامی جہاد کے نقاط کو نشانہ بنایا ہے ۔ اگر دیگر گروپ بھی جھڑپ میں داخل ہوتے ہیں تو ہم انہیں بھی جواب دیں گے ۔غزّہ وزارت صحت نے اسرائیلی حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا ہے ۔بیان کے مطابق غزّہ پر 9 مئی سے جاری اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 27اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے ۔تحریک اسلامی جہاد کے عسکری وِنگ القدس بریگیڈزنے جاری کردہ تحریری بیان میں اسرائیلی حملے میں راکٹ یونٹ کے ذمہ دار علی حسن غالی کی شہادت کی تصدیق کی ہے ۔تحریک نے قبل ازیں جاری کردہ بیان میں اسرائیلی حملوں میں فوجی عملے کی 3 اعلیٰ سطحی شخصیات کی شہادت کا بھی اعلان کیا تھا۔دوسری طرف اسرائیلی فوج نے زیر محاصرہ غزّہ کی پٹّی میں، اسلامی جہاد تحریک سے متعلق ہونے کے دعوے کے ساتھ، 53 مختلف مقامات پر 104 اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان دفتر کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے منگل کی رات غزّہ کی پٹّی میں 53مختلف نقاط پر تحریک اسلامی جہاد کے 104مقامات کو نشانہ بنایا ہے ۔