سرینگر// سجاد لون کی سربراہی والی پیپلز کانفرنس کے جنرل سیکریٹری عمران رضا انصاری نے پیر کو پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔با اثرشیعہ لیڈرنے اپنے فیصلے کا اعلان سماجی میڈیا ٹویٹر کا استعمال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پارٹی سربراہ سجاد لون پر زور دیا کہ وہ انکے استعفیٰ کو قبول کریں۔انہوں نے ٹویٹ کیا ’’چونکہ ہماری پارٹی جے کے پی سی(پیپلز کانفرنس)کی ترقی ہورہی ہے اور بہت سارے لیڈران نے اس تبدیلی کو دیکھتے ہوئے اس قافلے میں شامل ہونا شروع کردیا ہے۔ میں اپنی پارٹی کے صدر سجادلون سے درخواست کررہا ہوں کہ وہ جنرل سکریٹری کے عہدے سے میرا استعفیٰ آج ہی قبول کریں۔‘‘