راجوری// نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے حال ہی وفات پاجانے والے پارٹی لیڈراجہ محمد بشیر خان کے گھر پہنچ کر ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔اس موقعہ پر عمر عبداللہ نے کہا کہ مرحوم بشیر خان نیشنل کانفرنس کے لئے ایک اہم کارکن کے طور پر کام کرتے تھے اور ایک مخلص انسان دوست شخصیت ہونے کے ساتھ عوام ہر دکھ درد میں شریک رہتے ۔ بشیر خان نیشنل کانفرنس میں نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے جن کی حال ہی میں وفات ہوگئی ۔نیشنل کانفرنس میں انہوں نے 1974میں شمولیت اختیار کی ۔عمر عبداللہ نے ان کے بیٹے پروفیسر جاوید اقبال خان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کیساتھ برابر کے شریک ہیں ۔اس موقعہ پر صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا ،اعجاز احمد جان ، ضلع صدر شفاعت خان ، بشیر احمد وانی وغیرہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔