سرنکوٹ//سرنکوٹ میں تاریخی مغل شاہراہ پر واقعہ علیا آباد قلعہ محکمہ سیاحت و ضلع انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہو تاجارہا ہے۔سرنکوٹ کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ قلعہ اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے لیکن اس وقت تک متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس کی تعمیر وترقی اور اس کو سیاحتی نقشے پر لانے کےلئے کوئی عملی کام نہیں کیا گیا ہے ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ عمارت کئی برس پرانی ہے اور سرحدی ضلع پونچھ و راجوری سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد مذکورہ مقام پر سیر و تفری کےلئے رجوع کرتے ہیں لیکن مغل شاہراہ کے قریب ہی قائم اس سراں کی تعمیر وترقی کی جانب ابھی تک سنجیدگی کےساتھ غور نہیں کیا گیاہے ۔مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ مقام مغلیہ دور میں قائم ہوا تھا جبکہ تاریخی اعتباد سے اس کا ایک منفرد مقام بھی ہے ۔ ایڈوکیٹ ضمیر مسلم قریشی نے بتایا کہ مذکورہ سیاحتی مقام مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتا ہے لیکن مقامی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ ابھی تک اس مقام کی تعمیر و ترقی کےلئے سنجیدہ نہیں ہے ۔غور طلب ہے کہ ضلع پونچھ بالخصوص سرنکوٹ سب ڈویژن میں کئی ایک سیاحتی مقامات ایسے بھی ہیں جن کی جانب انتظامیہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ قدرتی حسن سے مالا مال مقامات پر سیاحتی نقشے پر لانے کےلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔