بھوپال// (یو این آئی)// مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل نے کہا ہے کہ انتظامی افسر کا طرز عمل بہت اہم ہوتا ہے۔ عام لوگوں سے کھلے دل ودماغ کے ساتھ بات چیت کریں۔ پٹیل آج یہاں راج بھون میں انڈین سول سروس کے مدھیہ پردیش کیڈر کے افسران سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر گورنر کے پرنسپل سکریٹری ڈی پی آہوجا بھی موجود تھے۔ گورنر نے کہا کہ بولنے کا انداز اس طرح کا ہونا چاہئے کہ آپس میں ہم آہنگی پیدا ہو۔ سامنے والا شخص معاملے کو سمجھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لذتیں پیسوں سے خریدے جاتے ہیں ہیں ، وہ مادی خوشی مہیا کرتی ہیں۔ روحانی خوشی نہیں خریدی جا سکتی ہے۔ اسے صرف خدمت کرکے حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ افسر سے عوام کو بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ افسر کا حساس ہونا بہت ضروری ہے۔