یواین آئی
نئی دہلی/جموں و کشمیر کے تیز گیند باز عاقب نبی، جو افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کے لیے حتمی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے، ان چھ گیند بازوں میں شامل ہیں جنہیں بطور نیٹ بولر ہندوستانی ٹیم کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ یہ گیند باز 6 جون سے ملاں پور (نیو چنڈی گڑھ) میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں میں ہندوستانی بلے بازوں کو پریکٹس فراہم کریں گے۔
ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیٹ پریکٹس کیلئے عاقب نبی (تیز گیند باز)
گرجپنیت سنگھ (تیز گیند باز)
پرنس یادو (تیز گیند باز)
سارنش جین (آف اسپنر)
ذیشان انصاری (لیگ اسپنر)
شیوانگ کمار (اسپنر)
چھ گیند بازوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
عاقب نبی کے علاوہ تیز گیند بازی کے شعبے میں دو اور باصلاحیت بولرز شامل ہیں۔ ان میں نوجوان اور انتہائی متاثر کن فاسٹ بولر پرنس یادو اور تامل ناڈو کے گرجپنیت سنگھ شامل ہیں۔ پرنس یادو، جنہوں نے حال ہی میں آئی پی ایل میں اپنی تیز رفتار گیند بازی سے سب کو متاثر کیا ہے، اس واحد ٹیسٹ میچ کے بعد ہونے والی ون ڈے (محدود اوورز) سیریز کے لیے بھی بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔دوسری جانب، اتر پردیش کے لیگ اسپنر ذیشان انصاری اپنی لیگ بریک گیند بازی سے دوسری سمت کی موومنٹ کو کور کریں گے۔ شیوانگ اور ذیشان انصاری دونوں کے پاس اپنی گیند بازی میں خطرناک رانگ ون (گوگلی) پھینکنے کی بہترین صلاحیت موجود ہے، جس سے ہندوستانی بلے بازوں کو افغان اسپنرز کا سامنا کرنے کے لیے بہترین تیاری کا موقع ملے گا۔