جموں//پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر سنندا رینہ نے کہا ہے کہ جموںوکشمیر میں طبی نگہداشت کے شعبے کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکا جاسکے۔اُنہوں نے ان باتوں کا اظہار ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں جی ایم سی جموںکی طرف سے کئے جارہے اقدامات پر تفصیل تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعہ پر بتایاگیا کہ جی ایم سی جموں کے ایسو سی اسٹیڈی ہسپتالو ں کو کووڈ۔19معاملات کے لئے وقف رکھا گیا ہے۔پرنسپل جی ایم سی نے کہاکہ کووڈ ۔19کے مریضوںکو علاحدہ رکھنے سے اس وائرس کو کافی حد تک روکا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سائیکلٹری ہسپتال اور سی ڈی ہسپتال جموں کو بھی کووڈ ۔19مریضوں کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کو پروٹوکال کے مطابق پی پی کٹس فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام کیڈوروں کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور انہیں بھی ضرورت کے مطابق سامان فراہم کیا جاتا ہے ۔انہوں نے موجودہ حالات کے دوران فرنٹ لائن ہیلتھ ورکروں کے رول کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ طب سے جڑے تمام پیشہ واروں کی شکر گزار ہے اور وہ انتہائی لگن اور تن دہی کے ساتھ موجودہ حالات میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاًفوقتاً جاری کی گئی ایڈوائزریوں پر سختی سے عمل کریں ۔انہوں نے لوگوں سے مزید کہا کہ وہ ہر سطح پر طبی عملے کی حوصلہ افزائی کریں۔