پونچھ//راجہ سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ میں کورونا متاثرہ حاملہ خواتین اور دیگر مریض جن کے آپریشن ہونا لازمی ہوتے ہیں کو جنرل آپریشن تھیٹر میں ہی آپریشن کرنا پڑتا تھا جس کے بعد تھیٹر میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کرنے اور صفائی وغیرہ کرنے میں کافی وقت لگ جاتا تھا جس کی وجہ سے دیگر مریض جن کے آپریشن ہونے ہوتے تھے ان کو مسائیل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔اس دوران میڈیکل سپر ناٹینڈضلع ہسپتال پونچھ ڈاکٹر مشتاق حسین جعفری کی ہدایت پر وہاں کوڈ 19کے متاثرہ مریضوں کے لئے الگ آپریشن تھیٹر قائم کیا گیا تاکہ مریض کوڈ 19کے خطرات سے بھی محفوظ رہیں اور انھیں پریشانیوں کا سامنا بھی نہ کرنا پڑے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق حسین جعفری نے بتایا کہ نئے آپریشن تھیٹر کو کوڈ19کے متاثرہ مریضوں کے لئے ہی استعمال کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات مریضوں کی حفاظت کو ملحوذ نظر رکھتے ہوئے اٹھائے گئے۔انچارج آپریشن تھیٹر سردار بلبیر سنگھ نے کہا کہ انھیں ایک ہی تھیٹر میں کوڈ 19کے متاثر ہ مریضوں اور دیگر مریضوں کے آپریشن کرنے پڑتے تھے جس سے ہسپتال کے عملہ کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی خطرہ رہتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اب جب الگ آپریشن تھیٹر بنا ہے یقینا اس سے کم خطرہ رہے گا اور سبھی لوگ محفوظ رہیں گے۔