گاندربل//کوروناوائرس کی بیماری کو پھیلنے سے روکنے کیلئے رہنماخطوط پرعمل کرنااور بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر جانے سے گریز کرنالازمی ہے ۔ان باتوں کااظہارمحکمہ صحت کے ناظم ڈاکٹر مشتاق احمد نے گاندر بل اسپتال میں سات کروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے آکسیجن پلانٹ کااٖفتتاح کرنے کے موقعہ پرذرائع ابلاغ نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گاندربل اسپتال کایہ اکسیجن پلانٹ ایک منٹ میں ایک ہزار لیٹر آکسیجن فراہم کرسکتاہے۔ضلع اسپتال گاندربل میں 100سے لیکر150بستروں کی گنجائش میسر رکھی گئی ہے جبکہ اس سے زیادہ کورونامریض آنے کی صورت میں وائیل میں منی میٹرنٹی اسپتال میں 50بستروں کا انتظام رکھاگیا ہے جن کیلئے آکسیجن اورکنسنٹریٹر کی سہولیات میسررکھی گئی ہیں۔اس موقع پرانہوں نے عوام سے کووِڈ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے رہنماخطوط پرسختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔