کٹرہ//صوبائی کمشنر جموں سنجیوورما نے کٹرہ قصبہ اورگردونواح میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔یہاں منعقدہ ایک میٹنگ میں ڈپٹی کمشنرریاسی پراسنا راماسوامی ، سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس۔ریاسی، ڈائریکٹرہیلتھ جموں ،چیف انجینئر پی ایچ ای جموں، چیف انجینئر پی ڈبلیوڈی (آراینڈبی )، چیف انجینئر ، پی ڈی ڈی، ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ ، ڈائریکٹرایگریکلچراورڈسٹرکٹ آفیسران موجودتھے۔اس دوران صوبائی کمشنرنے قصبے میں نئی واٹرسپلائی سکیم کے کام ، ڈاکٹروں اورنیم طبی عملے کیلئے رہائشی کوارٹروں کی تعمیر ، آئی سی یوبلاک ،سی ایچ سی کٹرہ کی مرمت، فائراینڈایمرجنسی ،سالڈویسٹ منیجمنٹ اورویٹرنری ہسپتال کٹرہ کی تعمیرکی پیش رفت کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر سنجیوورمانے ہدایت دی کہ تااکوٹ پاورسٹیشن کی صلاحیت 3.15 ایم وی اے سے بڑھاکر6.30ایم وی اے آئندہ دس دنوں کے اندر کی جائے ۔چیف انجینئر کو ہدایات دی گئی وہ دھناسرپروجیکٹ میں واٹرلیفٹنگ کی صلاحیت کوآئندہ پندرہ دنوں کے اندربڑھائے ۔اس موقعہ پرصوبائی کمشنرنے ہارٹیکلچراورفلوریکلچرڈیپارٹمنٹ پرزوردیاکہ وہ ریاسی کوسبززون بنائیں۔ انہوں نے افسران سے کہاکہ وہ ذاتی طورپرترقیاتی کاموں کی پیش رفت کی نگرانی کریں اورپروجیکٹوں کی وقت مقررہ کے اندرتکمیل کویقینی بنائیں۔علاوہ ازیں سنجیوورمانے سول سوسائٹی کٹرہ کے ممبران کے ساتھ بھی ملاقا تکی اوران کے مسائل اورتجاویزکواطمینان سے سنااورمتعلقہ افسران کوعوام کے جائزمسائل کاازالہ ترجیحی بنیادوں پرکرنے کی ہدایت دی۔قبل ازیں صوبائی کمشنرکے ہمراہ ڈپٹی کمشنرریاسی ، پی ایچ ای کے سینئرافسران نے دھناسرواٹرسپلائی سکیم کے مقام کادورہ کرکے کام کاجائزہ لیا۔