پونچھ//اتحاد بین المسلمین کو قائم کئے جانے کے لئے ضلع پونچھ میں شہید انسانیت کانفرنس 14نومبر کو ہونے جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں پونچھ کی بین المسلمین تنظیموں کی جانب سے میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اسی سلسلہ میں شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں اکائی پونچھ اور انجمن انثار المہدی سرنکوٹ کی جانب ایک مشترکہ مٹینگ محلہ بچتر نگر پونچھ میں منعقد کی گئی جس کی صدارت نائب صدر شعیہ فیڈریشن الحاج محمد ببشیر میر نے کی۔اس دوران میٹنگ میں شہید انسانیت کانفرنس کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں کئے جانے والے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کئی اہم فیصلے لئے گئے۔اسی دوران سیرت النبیؐ کانفرنس جموں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جہاں نائب صدر شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں الحاج محمد بشیر میر نے کہا کہ صوبائی صدر عاشق حسین خان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی 8رکنی ٹیم نے پونچھ کے دور دراز علاقوں کا دورہ جاری رکھا ہوا ہے جہاں اس حوالے سے مومنین کی آراء لی جارہی ہیں اور ان دونوں کانفرنسوں کو کامیاب بنانے کی اپیل بھی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ شہید انسانیت کانفرنس اور سیرت النبیؐ کانفرنس کامیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ،اللہ کی مدد تمام مسلمانوں کو ایک صف میں لانے کے لئے کی جا رہی کوششیں رنگ لائیں گی۔اس موقعہ پر سید ذکی حیدر کاظمی،الحاج عارف حسین میر، نجم الحسن جعفری، الحاج جعفر حسین ونتو، سید محمد تقی رضوی،سید جعفر علی شاہ، سید کرار حسین جعفری،سید ماہر علی جعفری،اور فیروز احمد راتھر نے خطاب کیا۔