جموں//مکانات و شہری ترقی کے وزیر ست شرما نے راج پورہ سے شکتی نگر تک جانے والی سڑک پر میکڈامائزیشن کے کام کا آغاز کیا۔ان کے ہمراہ پی ڈبلیو ڈی کے افسران ، سماجی و سیاسی کارکن اور بڑی تعداد میں مقامی لوگ بھی تھے۔دس کلومیٹر سڑک پر بلیک ٹاپنگ کے کام پر ایک کروڑ 77 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیںاور یہ کام پی ڈبلیوی محکمہ کی نگرانی میں انجام دیا جارہا ہے۔اس موقعہ پر شرما نے کہا کہ پچھلی چند برسوں کے دوران جموں ویسٹ علاقے میں کئی ترقیاتی پروجیکٹ شروع بھی کئے گئے اور مکمل بھی کئے گئے جن کی بدولت لوگوں کو کافی راحت حاصل ہوئی۔