عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// شوپیاں ضلع میں سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی طرف سے جمعرات کو ریش نگری علاقے میں ایک نالے میں ایک نوجوان کے ڈوب جانے کے بعد تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا۔یہ اطلاع ملنے کے بعد کارروائی شروع کی کہ عمران احمد دویا ولد محمد اسلم دویا ساکن سیدھوو شوپیاں، ریشن نگری نالہ میں مبینہ طور پر ڈوب گیا ہے۔ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر متحرک ہوگئیں اور لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔شام دیر گئے تک آپریشن جاری تھا، ایس ڈی آر ایف کے اہلکار نوجوانوں کو تلاش کرنے کی مسلسل کوششیں تھے۔
ادھرگاندربل ضلع کے خلمولہ گرٹہ بل علاقے میں ایک25 سالہ خاتون رہائش گاہ پر پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی۔حکام نے بتایاکہ ناگہ بل سے پولیس پارٹی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور مطلوبہ قانونی کارروائی شروع کی۔25 سالہ خاتون کی لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ضلع اسپتال گاندربل منتقل کیا گیا، جبکہ خاتون کی موت کے صحیح حالات جاننے کے لیے تفتیشی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔اس دوران کھنموہ سری نگر میں قائم ایک انڈسٹریل یونٹ کے اندرایک25سالہ مزدورکو بے ہوشی کی حالت میں پایاگیا۔حکام نے بتایاکہ بعد میں اسے پرائمری ہیلتھ سنٹر (پی ایچ سی) میں مردہ قرار دے دیا گیا ۔ حکام نے بتایا کہ پولیس چوکی ایک پولیس پارٹی لاش کو مردہ قرار دینے کے بعد مردہ ہسپتال لے کر آئی۔ متوفی کی شناخت سید علی ولد بشیر احمد ساکن راجوری کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ شخص کھنموہ میں ٹاپ مائنڈ انڈسٹریز نامی نجی صنعتی یونٹ کے اندر بے ہوش حالت میں پایا گیا جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ لاش کو ضروری طبی قانونی کارروائی کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے موت کی وجہ جاننے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔