جموں//شو سینا بالا صاحب ٹھاکرے جموں و کشمیر یونٹ نے نوجوانون اور دیہی علاقوں میں اپنی حمایت کے پیش نظر آن لائن ممبر شپ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک بیان میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری منیش ساہنی نے ان باتوں کا خلاسہ پارٹی دفتر پر منگل کے روز منعقدہ ایک اجلاس سے کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی اپنے قومی صدر اودھو ٹھاکرے کے جنم دن یعنی کہ27جولائی 2019 کو آن لائن ممبر شپ مہم لانچ کرے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی کے پروگراموں اور پالسیوں سے تحصیل ریاسی کے 65نوجوان متاثر ہوئے ہیں ،جنھوں نے شیو سینا میں شامل ہونے کا من بنا لیا ہے۔اس موقعہ پر اپرٹی کے نائب صدر سرجیت سنگھ ، راج سنگھ ،وکاس بخشی، میناکشی چھبر، راجو چودھری ،راکیش گپتا، سنجیو کوہلی ،منگو رام ،راجیو سلاریہ و دیگران بھی موجود تھے۔